افغان صدر اشرف غنی بھارتی وزیراعظم مودی کی زبان بول رہے ہیں ،ْرحمن ملک

پاکستان کے افغانستان پر سب سے زیادہ احسانات ہیں ،اشرف غنی بھول گئے ہیں ،ْگفتگو

اتوار 4 دسمبر 2016 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ افغان صدر اشرف غنی بھارتی وزیراعظم مودی کی زبان بول رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سینیٹررحمان ملک نے افغان صدراشرف غنی کے پاکستان مخالف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے افغانستان پر سب سے زیادہ احسانات ہیں ،اشرف غنی یہ بھول گئے ہیں ،اشرف غنی اپنے ملک میں افغان طالبان کے سامنے ناکام ہوچکے ہیں،افغان صدر اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف زبان درازی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں،افغانستان نے بھارت کے ایماپرملا فضل اللہ اوردیگرکوپناہ دی۔ ان کا کہناتھا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستانی مشیرخارجہ کا لہجہ سخت ہونا چاہیے تھا۔رحمان ملک نے کہاکہ بھارت اورافغانستان کے پاکستان مخالف گٹھ جوڑ کا پہلے ہی کہہ چکا ہوں