مسلم لیگ (ن) ملتان بھر کو میگا پر اجیکٹس سے ترقی یافتہ شہر بنا دے گی

سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید کا سڑک کی تعمیرکے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 19:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ این اے 149 میں ترقیاتی کام صرف ہما را ہی اعزاز ہے۔ مسلم لیگ ن ملتان بھر کو میگا پر اجیکٹس کے زریعے ترقی یافتہ شہر بنا دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گل گشت میں کہکشاں سٹریٹ لنک روڈ کی تعمیر کے بعد افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام ہما را بھرپور ساتھ دے گی اور ہما ری کامیابی عوامی خدمت ہے۔

ترقیاتی کام صرف ہم نے ہی کیئے ہیں۔ ترقی،عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنماکیپٹن( ر)کاظمی، ملازم حسین بوسن، مرتضی قادری، ڈاکٹر محمود، شیخ ہاشم رشید، فیصل چوہدری ودیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شیخ طارق رشید نے مزید کہا کہ گلگشت سمیت حلقہ بھر میں عوامی مسائل سے آگاہ ہوں اور ان کے حل کے لیئے ہمہ وقت کوشاں ہوں۔