علم اور محبت کی شمعوں کو روشن کریں تاکہ جہالت شدت پسندی ، دہشت گردی ، اور نفرتیں ختم ہوجائیں‘ حضرت محمد مصطفی ؐ نے ہمیشہ یہ درس دیا ہے کہ اسلام اور قرآن کی تعلیمات صرف اور صرف انسانیت کی درس دیتی ہیں آج ہم میں خرابیاں پیدا ہو چکی ہیں کہ ہم ہوس کے غلام بن چکے ہیں

جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے قائد سجن سائیں کابین الاقوامی حضرت سوھنا سائیں ؒکے سالانہ عرس مبارک پر خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 19:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے قائد شیخ الاسلام سجن سائیں نے درگاہ اللہ الہ آباد شریف میں بین الاقوامی حضرت سوھنا سائیں ؒکے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم اور محبت کی شمعوں کو روشن کریں تاکہ جہالت شدت پسندی ، دہشت گردی ، اور نفرتیں ختم ہوجائیں، حضرت محمد مصطفی ؐ نے ہمیشہ یہ درس دیا ہے کہ اسلام اور قرآن کی تعلیمات صرف اور صرف انسانیت کی درس دیتی ہیں آج ہم میں خرابیاں پیدا ہو چکی ہیں کہ ہم ہوس کے غلام بن چکے ہیں اور یہ شیطانی راستہ ہے اور آج ہمارا نعرہ بن چکا ہے کہ چمڑی جائے دمڑی نہ جائے آج ہر گھر میں خواتین کا استحصال ہورہا ہے عورت کسی بھی روپ میں ہو ، ماں ، بیٹی ، بیوی وہ ظلم کی چکی میں پس رہی ہے یہ ہمارے بنی ؐ کا منشور نہیں ہے ہمارے نبی کریم ؐ نے ہمیشہ خواتین اور بچوں سے محبت شفقت کا درس دیا ہے آج ہم ذرہ ، ذرہ سی باتوں پر خون کی ندیاں بہادیتے ہیں کبھی مذہبی ، کبھی مسلک ، کبھی قبائلی اور کبھی زر اور زمین پر قتل عام شروع کردیتے ہیں جو ایک غلط عمل ہے آج ہم طبقاتی نظاموں میں گھیرے ہوئے ہیں ہمیں سوچنا ہو گا کہ امیر و غریب کے فرق کو کس طرح ختم کیا جائے آپ نے اس فرق کو مٹانے کے لئے پل کا کردار ادا کرنا ہے ایک امین بن کر ایک سچا انسان بن کر یہی نجات کا راستہ اور فلاح کا راستہ ہے اور اسی میں انسانیت کی عظمت ہے اپنے دلوں میں خدا کا خوف پیدا کریں اگر کام کرنا ہے تو اسکولز ، کالجز ، یونیورسٹی اور ہنر مند پیدا کرنے والے ادارے بنائیں ایسے یتیم خانے قائم کئے جائیں جہاں پر بچے اپنے گھر کی طرح زندگی بسر کرسکیں آج ہم نیکی کے کاموں میں صرف فوٹو سیشن پر یقین رکھتے ہیں جبکہ معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم تنقید کے بجائے عملی کاموں میں حصہ لیں اگر آپ کے محلے میں صفائی نہیں ہے تو اس کو سب ملکر حل کریں یہی خدمت کا جذبہ ہوتا ہے اولیاء اللہ کی تعلیمات کو عام کیا جائے ذکر کی دعوت کو عام کریں صفائی کا خاص خیال رکھیں صفائی نصف ایمان ہے صحت مند انہ سرگرمیوں میں حصہ لیں اور واک کو شعار بنائیں ، صحت مند معاشرہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے بچوں اور بچیوں کو لازمی تعلیم دلوائیں ظلم و زیادتی کرنے سے باز آجائیں اپنی جیبوں کو بند نہ کریں بلکہ غریبوں کے لئے کھول دیں دعا کے دروازے بڑے ہوتے ہیں اللہ تعالی ٰ ان دروازوں کو کبھی بند نہیں کرتا ہے دنیا میں آقا دوجہاں رحمت العالمین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر چلنے کا سلیقہ جس کو آگیا و ہ آخرت میں سرخرو ہوجائے گا اس موقع پر صاحبزادہ جعفر صادق طاہر طاہری ، مفتی عبدالرحیم ، انجینئر غلام محمد میمن ، مفتی عزیز الرحمن طاہری ، نے بھی خطاب کیا آخر میں دینی و فلاحی خدمات انجام دینے والے فقراء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں عرس مبارک میں پاکستان سمیت دنیا سے ہزاروں کی تعداد میں مرد خواتین ، عقیدت مندوں نے شرکت کی شیخ الاسلام سجن سائیں نے امت مسلمہ ، استحکام پاکستان اور ملک و قوم کی ترقی ، کامیابی کے لئے اجتماعی دعا کرائی ۔

متعلقہ عنوان :