نوشہروفیروز‘معذوروں کے عالمی اور سندھی ثقافتی دن کے موقع پرسول سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب معذروروں میں سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف تقسیم کئے گئے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:30

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)نوشہروفیروزمعذوروں کے عالمی اور سندھی ثقافتی دن کے موقع پرسول سوسائٹی کے زیر اہتمام تقریب،معذروں میں سندھی ٹوپی،اجرک کے تحائف تقسیم کیئے گئے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرورنوشہروفیروز ،سماجی تنظیم اسٹاپ، سچل کمیونٹی کے زیر اہتمام تقریب میںمختلف اسکولوں کے طالب علموں اور معذور افراد نے شرکت کی ،اپنے خطاب میںمحمد سلیم مغل،عبدالخالق،غلام اکبر خواجہ نے کہا کہ آج سندھ کی ثقافت کا دن منایاجارہا ہے کل3دسمبرکو معذروں کا عالمی دن تھا ہم نے آج معذوروں کیساتھ سندھی ثقافتی دن منانے کافیصلہ کیا جسکامقصد معذور افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے ،انہوں نے کہا کے معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، انہیں کارآمد شہری بنانا ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کے کوٹہ پر عملدرامد کو یقینی بنایا جائے ،ان کیلئے ضلع بھرمیں مختلف مراکز قائم کیئے جائیںاس موقع پرشرکاء تقریب میں سندھی ٹوپی اور اجرک بھی تقسیم کی گئیں۔