ڈیرہ اسماعیل خان،بیس سالہ نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کرلی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:21

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پروآ میں بیس سالہ نوجوان نے دل برداشتہ ہوکر گھر میں کالا پتھر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ذرائع کے مطابق نوجوان کا والد ٹرک ڈرائیور ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف تھانہ سٹی کی حدود میں ایم سی مارکیٹ میں منان بلوچ کے ہوٹل کا ملازم روزگار کیلئے ہوٹل پر پہلے روز کام کیلئے گیا لیکن رات کو ہوٹل میں سوتے ہوئے طبعی موت سے فوت ہوگیا ۔اس کی نعش ہوٹل میں صبح مردہ پائی گئی فوت ہونے والے ملازم کے والد نے اس کی موت کو طبعی تسلیم کرتے ہوئے کسی قسم کی کوئی دعویداری نہیں کی ۔