اورکزئی ایجنسی میں آئی ڈی پیز کیلئے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

اتوار 4 دسمبر 2016 19:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) اورکزئی ایجنسی میں آئی ڈی پیز کیلئے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا۔موبائل ہسپتال اور آئی کئیر پروگرام فاٹا جو ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ فاٹا کی سرپرستی میں کام کررہی ہے۔ فاٹا کے مختلف علاقوں میں جہاں پر صحت کی سہولت میسر نہیں ہے۔ لوگوں کو طبعی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں محمد خواجہ کیمپ ہنگو،رئیسان، ڈبوری، ڈبوری بعناک اورڈبوری بغلان میں آئی ڈی پیز کی مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماہر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس سٹاف اور سپورٹنگ سٹاف کے زیر نگرانی ان علاقوں کے متاثرین غریب لوگوں کو مفت طبعی سہولتیں فراہم کی گئی ۔

جس میں 54684مریضوں کو مفت طبعی سہولیات فراہم کی گئی۔ فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے مختلف قسم کے ایکسرے بھی نکالے گئے آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا اور مریضوں میں عنیکیں بھی تقسیم کئے گئے۔اور اسکے علاوہ مریضوں کی مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ ان کمپین کا متاثرہ لوگوں میں بیماریوں سے بچائوکی بارے میں شعورپیدا کرنے اور ساتھ میں علاقے کے لوگوں کو ان کے دروازے پر مفت طبعی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔