پشاور میں اقلیتی برادری کے حقوق اور نوجوانوں کے مسائل کے حوالے سے پہلی یوتھ منیارٹی کانفرس

اتوار 4 دسمبر 2016 19:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پشاور میں اقلیتی برادری کے حقوق اور نوجوانوں کے مسائل کے حوالے سے پہلی یوتھ منیارٹی کانفرس 2016منعقدہوئی ،شرکاء نے خیبرپختونخواحکومت سے مطالبہ کیا دیگر صوبوںکی طرح ملازمتوں میں کوٹہ بڑھایاجائے ۔

(جاری ہے)

نشتر ہال پشاور میں نجی تنظیم کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے یوتھ منیارٹی کانفرس2016 میں صوبے کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے اقلیتی برادری کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے نوجوانوں کے مسائل پر روشنی ڈالی اور چارٹرد آف ڈیماند پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق انھیں برابری کے حقوق دئے جائیں سوائے خیبر پختونخوا کے ملک کے دیگرصوبوں میں نوکری کا کوٹہ 5 فیصد ہے جبکہ یہاں صرف تین فیصد رکھا کیا گیا ہے لہذا اسے بڑھا یا جائے انکا کہنا تھا کوٹے صرف سرکاری نوکری میں ہی نہیں دیگر شعبوں میں بھی مقرر کیے جائیں شرکاء نے اقلیتی خواتین کے لیے زیادہ سے زیادہ سے مواقع فراہم کرنے اور نوجوانوں کے مختلف وظائف کا بھی مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :