اسلامی ثقافت کو مفلوج کرکے یہودی ثقافت کو فروغ دیا جا رہا ہے،مولانا لطف الرحمان

عوام کی خدمت پر بھی یقین رکھتے ہیں، ڈی آئی خان میں ایک سو بیس ارب روپے کی لاگت سے راہداری منصو بے پر کام شروع ہے،خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 19:21

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) جے یو آئی ف کے مرکزی رہنماء و خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان نے کہاہے کہ کے پی کے کی حکومت تحریک انصاف کو یہاں کے دینی ماحو ل اور مذہبی کلچر کو خرا ب کر نے کے لئے دی گئی ہے لیکن جے یو آئی کی وجہ سے ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا جمعیت علما ء کی صد سا لہ تاسیس کے سلسلے میں اپریل 2017 ء میں میں پشاور میں ہونیوالا عالمی اجتما ع ملک کی سیاست کا رخ بدل دیگا اس اجتماع سے نظام الٰہی کیلئے جدو جہد کر نے والی جے یو آئی کی تحریک کو تقویت ملے گی اور مذہبی سیا سی قوتو ں کو طاقت فراہم ہو گی اور اسلام مخالف عالمی طاقتوں کو یہ پیغام جائیگا کہ پاکستان سرمایہ درانہ نظام کو قبو ل نہیں کر تا یہ ایک سیکولر ملک نہیں ہے بلکہ ایک خالص اسلامی ملک ہے وہ جامعة المعارف الشریعہ میں جے یو آئی ف کے ضلعی مجلس عمومی کے اجلا س سے خطا ب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں جے یو آئی صوبائی نائب امیر مولانا قاری رفیع اللہ، مولانا انجینئر ضیاء الرحمان ، فاٹا کے جنرل سیکرٹر ی مفتی اعجاز احمد ، فاٹا کے سیکرٹری نشر و اشاعت قاری جہا د شا ہ ، ضلعی جنرل سیکرٹری احمد خان تحصیلوں کے امراء و نظماء سمیت ممبران عمومی کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ عالمی اجتما ع کو کامیاب بنانے کے لئے ہر کارکن کو تیزی کے ساتھ کام کر نے کی ضرورت ہے اور اس اجتما ع کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والوں کو اللہ کے ہاں بہترین اجر ملے گا انہوں نے کہا کہ بیس دسمبر کو جامعة المعارف الشرعیہ میں ورکر ز کنونشن منعقد کیاجائیگا جس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان ودیگر اکابرین جمعیت خطاب فر ما ئیں گے یہ کنونشن بھی جمعیت کی صد سالہ تاسیس کے حوالے سے ہو رہا ہے کارکن اس کیلئے بھرپور تیاریاں کریں۔

جمعیت دینی خدمت کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت پر بھی یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس وقت ڈی آئی خان میں ایک سو بیس ارب روپے کی لاگت سے راہداری کے منصو بے پر کام شروع ہے 87 کروڑ روپے کی لاگت سے گیس توسیع منصو بے پر کام شروع ہے ڈیر ہ میں زرعی یونیورسٹی کے قیا م کے احکامات جاری ہو چکے ہیں جس پر کام شروع ہے انٹر نیشنل ایئر پورٹ منظور ہو چکا ہے مارجنل بند کے لئے ڈھائی ارب اور چشمہ لفٹ کینال کیلئے ایک سو پچیس ارب روپے منظور ہو چکے ہیں یہ تمام منصو بے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کی مرہون منت ہیں اور ان کو انشاء اللہ ہم ہی مکمل کرینگے ہمارا چیلنج ہے کہ کوئی دو سری جما عت ڈیر ہ میں اس سے آدھے بھی تر قیاتی کام پیش کریں تو ہم سیا ست چھوڑ دیں گے انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں اپنے دستور پر عمل نہیں کرتی انکا وجود خطر ے میں پڑجاتا ہے ہماری جماعت الحمداللہ مرکز سے بنیادی یونٹ تک دستور پر عمل کرتی ہے اجلا س سے خطا ب کرتے ہوئے جے یو آئی کے پی کے نائب امیر مولانا قاری رفیع اللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بین الاقوامی یہود ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے ملک میں دھر نو ں اور شہروں کو بلاک کرنے کے نام پر عریانی و فحاشی کو فروغ دیا جا رہا ہے اسلامی ثقافت کو مفلوج کرکے یہودی ثقافت کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اس کے لئے باقاعدہ غیر ملکی این جی اوز کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اللہ کے دئیے ہوئے نظام کے خلاف انسان کے بنا ئے ہوئے غیر فطر ی نظام کو لانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں اور یہ نظا م مغر بی معاشرے کی عکاسی کررہا ہے ملک میں اس وقت جے یو آئی وہ واحد جماعت ہے جو ان اسلام مخالف قوتوں کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی ہے پنجا ب اسمبلی میں حقوق نسواں بل ہو یا سندھ میں اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کی اسلام قبول کرنے پر پابندی کا قانون ہو ان سب کا مقابلہ جمعیت علماء اسلام کر رہی ہے اور کریگی سات، آٹھ، نو اپریل 2017ء کو پشاور میں ہونیوالا عالمی اجتماع بسلسلہ صد سالہ تاسیس جمعیت علماء اسلام کی سر بلندی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا داور 2018 ء کے عام انتخا بات میں یہ اجتما ع بنیا دی کر دار ادا کریگا پورے ملک میں جمعیت سیاست پر چھا جائیگی اور پاکستان کی سیا سی تاریخ کے دھارے کو بدل کر رکھ دیگا ہمیں اس کے لئے بھرپور تیاریا ں کرنی ہونگی جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری احمد خان نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہ ضلعی عمومی کے 200 سے زائد ارکان کو تین اجلاسو ں میں مسلسل غیر حاضر رہنے کی وجہ سے فارغ کر دیا گیا ہے وہ اب عمومی کے رکن نہیں رہے انہوں نے کہا کہ بیس دسمبر 2016 ء کو جامعة المعارف الشرعیہ میں ورکرز کنونشن منعقد ہوگا جس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کی اکابر شخصیات خطا ب کرینگی کارکن عہدیدار اس کے لئے آج سے تیاریاں شروع کر دیں اور عالمی اجتماع کیلئے جمعیت کے تمام یونٹ اپنے اپنے یونٹو ں سے دو دو سالا ر وں کے نام ضلعی سالا ر قاری محمد امین کو دیں انہوں نے ضلعی جما عت کی کاکردگی رپورٹ تفصیلاً پیش کی اجلا س سے خطا ب کرتے ہو ئے جے یو آئی تحصیل ڈیر ہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اشفاق ، تحصیل پہاڑ پور کے امیر ، فقیر عبدالبا قی ، تحصیل پروآ کے امیر سر دار امتیاز احمد بلو چ ، ایف آر درازند ہ کے امیر مولانا شاکر اللہ ، تحصیل درابن کے پیر شہاب الدین ، تحصیل کلا چی کے مولانا فیاض الحق قریشی ، تحصیل پہاڑپور کے نائب امیر قاری کفایت اللہ نے کار کر دگی رپورٹس پیش کیں ۔

متعلقہ عنوان :