ڈاکٹر حسین محی الدین اورمصطفی کمال کی ملاقات

دونوں رہنمائوں نے کچھ وقت اکٹھے گزارا ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین اور پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سیدمصطفی کمال اور رضا ہارون کے درمیان لاہور پریس کلب میں ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسین محی الدین اور مصطفی کمال نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ۔ سیدمصطفی کمال نے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت کے متعلق بھی پوچھا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔دونوں رہنمائوں نے کچھ وقت اکٹھے گزارا ، باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی حالات پر بھی گفتگو کی۔

متعلقہ عنوان :