لاہور میں حسب معمول5اتوار بازار لگائے گئے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کے حکم پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی انسپکشن ٹیم نے امین اکبر چوپڑا ڈسٹرکٹ آفیسر (مانیٹرنگ اینڈ انکوائری) کی سربراہی میں مختلف اتوار بازاروں کو چیک کیا جن میں ماڈل ٹائون، شادمان ، گلشن راوی ، بیگم کوٹ اورغازی آبادشامل ہیں۔ لاہور میں حسب معمول5اتوار بازار لگائے گئے ۔

گراں فروشی پر غیر معیاری سبزی اور پھل رکھنے والوں اور مہنگی بیچنے والوں کو8,000/-روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کی ہدایت پر لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کل32 سبزیوں میں سی16سبزیوں (آلو کچا چھلکا ، پیاز، بینگن، پالک، لیموں چائنہ، مونگرے، پھول گوبھی، ماڑو، سبزمرچ، شملہ مرچ، مٹر، مولی، گاجر دیسی، پھلیاں ، شلجم )کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور8سبزیوں (آلو سٹور، ٹماٹر ، لہسن دیسی، ، ادرک چائنہ،میتھی، بندگوبھی، کھیا کدو، گاجر چائنہ)کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ08سبزیوں ( لہسن چائنہ، ادرک تھائی لینڈ، میٹھا، اروی، بھنڈی، ٹینڈیاں فارمی اور ساگ )کی قیمتیں برابر رہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح کل35پھلوں میں سی4 پھلوں(سیب کالا کولو، سیب امری، فروٹر درجن دوم اور ناریل فی عدد )کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ15پھلوں (سیب کالا کولواول ، سیب سفید ، کھجور ایرانی، مسمی درجن، کینو درجن، مکئی کے سٹے، پپیتا، انارقندھاری اول، انارقندھاری دوم، امرود سپیشل، ناشپاتی چائنہ، انگور بدانہ، مونگ پھلی ، گنڈیریاں )کی قیمتوںمیںاضافہ ہوا جبکہ16 پھلوں (سیب وانا ، سیب کالا کولومیدانی، کیلا درجن اول ، خربوزہ، کھجور، مالٹا، درجن، فروٹر درجن اول ، انار بدانہ، شکر قندی، گریب فروٹ فی عدد ، انگور ٹافی، انگور موٹا اور سنگاڑے )کی قیمتیں برابر رہیں۔

ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمدعثمان نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو اتوار بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ محکمے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :