وزیراعظم فاروق حیدر خان کی طرف سے چوہدری محمد سعید کو کابینہ میں شامل کرکے میرپور کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کر دیا ہے ‘انشاء اللہ بہت جلد میرپور کے عوام کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے

پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنماء اورنگزیب مغل کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنماء اورنگزیب مغل نے کہا ہے کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی طرف سے چوہدری محمد سعید کو کابینہ میں شامل کرکے میرپور کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کر دیا ہے انشاء اللہ بہت جلد میرپور کے عوام کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سعید ممبر اسمبلی حلقہ نمبر تین میرپور کو وزیر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امیدکرتے ہیں کہ چوہدری محمد سعید نے الیکشن کے وقت عوام سے جو وعدے کیے وہ بروقت پورا کرینگے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے چوہدری محمد سعید کو وزیر بنا کر میرپور کے عوام کے تمام مسائل کے حل کی طرف قدم بڑھا دیا ہے انشاء اللہ بہت جلد وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کی قیادت میں میرپور کے تمام مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔

(جاری ہے)

ا نہوںنے کہا کہ میرپور کے عوام اور مسلم لیگ ن کے کارکنان وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے چوہدری سعید کو کابینہ میں شامل کیا۔ انہوںنے کہا کہ چوہدری محمد سعید میرپور کے مسائل کو حل کروانے میں اپنا جاندار ادا کرتے ہوئے میرپور میں سوئی گیس کی فراہمی ، سیوریج سسٹم کی بہتری اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پرا قدامات کریں ۔

انہوںنے کہا کہ میرپور کے عوام نے چوہدری محمد سعید کو ممبر اسمبلی بنانے کیلئے ایک بڑا سیاسی کرداراد ا کیا اور ایک تاریخ ساز فتح حاصل کروائی ۔انہوںنے مزید کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر حکومت چوہدری محمد سعید میرپور میں ائیرپورٹ کے قیام کیلئے اپنا کردارادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :