ہیلتھ الائونس کی ادائیگی میں شعبہ جاتی تخصیص باعث ملازمین کے ایک سال سے ہیلتھ الائونس سے محروم ہونے کا انکشاف

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) ہیلتھ الاونس کی ادائیگی میں شعبہ جاتی تخصیص کے باعث ایک سال سے ہیلتھ الاونس سے محروم ملازمین محکمہ صحت عامہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا ہے محکمہ مالیات کے متنازعہ نوٹیفکیشن سے ملازمین کے ساتھ تبادلہ جات اور تعنیاتیوں میں محکمہ کی انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے وزیر اعظم اور وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر محکمہ مالیات کی غیر منصفانہ پالیسیوں کا خاتمہ کر کے بلا تخصیص ہیلتھ الاونس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن( APCA) آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ محمد رشید کی صدارت میں ملازمین محکمہ صحت عامہ میرپور کے اجلاس میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سابق مرکزی نائب صدر نذر حسین شاہ ، محمد فاروق چوہدری ، حاجی چوہدری عبدالبجار،صدر ڈیموکریٹک PMSA سلیم الحق، تحصیل جنرل سیکرٹری عابد چوہان ، ساجد شبیر، طلعت محمود ملک ، مرزا طارق عزیز جرال ،راجہ فضل حسین عابد ، چوہدری ارشد حسین ، عدنان صغیر ، راجہ گلزار حسین ، صابر حسین ، وقار احمد ملک ، چوہدی خالد محمود ، عاشق حسین ، چوہدری محمد طارق،مرزا شوکت جرال ، راجہ عبدالروف سمیت آراکینAPCA ، غیر جریدہ اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ مرکزی نظامت اعلیٰ صحت عامہ سمیت دفاتر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ہیلتھ سروسز اکیڈمی ، سی ڈی سی ، سٹیٹ کالج آف نرسنگ ، کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی ، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ، انسروس ٹرینگ سکول اور پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول کے تقریبا تین سو سے زائد جریدہ و غیر جریدہ ملازمین جن میں محکمہ کے انتظامی سربراہ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ، ڈسرکٹ ہیلتھ آفیسران ، ڈاکٹرز ، کلریکل اور پیرا میڈیکل سٹاف شام ہے گزشتہ ایک سال سے ہیلتھ الاونس سے محروم چلے آ رہے ہیں ایک ہی محکمہ میں شعبہ جاتی تخصیص غیر منطقی اور نانصافی کی انتہا ہے جو حکومتی پالیسسیوں اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بلا تخصیص انصاف کی فراہمی کے اعلانات سے متصادم ہے چند سو ملازمین کو ہیلتھ الاونس سے محروم رکھ کر نہ صرف ملازمین کے ساتھ نانصافی ہے وہاں محکمہ کے انتظامی معاملات کو بطریق احسن انجام دینے کے لیے تبادلہ جات اور تعنیاتیوں میں بھی محکمہ کی انتظامیہ کے لیے مشکلات پیدا کی گئی ہیں ہر ملازم جب ہیلتھ الاونس کی فک میں رہپے گا تو انتظامی معاملات بھی متاثر ہوں گے مرکزی سیکرٹری جنرلAPCAآزاد کشمیر راجہ محمد رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری مالیات کو محکمہ کی افادیت کا احساس کرنا چاہیے ہیلتھ الاونس کی ادائیگی میں تاخیر سے ملازمین کے صب کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے ایسی صورت میں احتجاج کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں جس کی تمام تر ذمہ داری بھی محکمہ مالیات پر ہوگی انہوں نے کہا کہ سابق دور حکومت میں سیکرٹری مالیات نے قومی بجٹ کی تقسیم میں بعض موقع پر پسند و ناپسند کی بنیاد پر کی اس طرح ہیلتھ الاونس کی ادائیگی میں تاخیری حربوں سے الاونس کی مد میں وفاق سے ملنے والے کروڑوں روپر کی بچت کر لی اور تین سو سے شائد ملازمین کو عرصہ ایک سال سے زائد ہیلتھ الاونس سے محروم رکھ کر احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے اجلاس سے سابق مرکزی نائب صدر سید نذر حسین شاہ ، محمد فاروق چوہدری ، صدر ڈیموکریٹک سلیم الحق ، سابق نائب صدر غیر جریدہ ساجد شبیر نے خطاب کرتے ہوئے ہیلتھ الاونس کی ادائیگی میں تخصیص کو محکمہ صحت میں شدید مشکلات کا سبب قرار دیا انہوں نے کہا کہ محکمہ مالیات کی ہٹ دھرمی سے ملازمین صحت میں اضطراب اور احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے جس کا بروقت تدارک کیا جائے اجلاس میں قرار داد کے زریعہ وزیر اعظم او ر وزیر صڈت عامہ سے مطالبہ کیا گیا کہ ہیلتھ الاونس کی عدم ادائیگی کانوٹس لیکر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے ۔