حضور نبی کریم ؐ کی سیرت و کردار تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ‘آپ ؐ کی دنیا میں تشریف آوری اللہ رب العزت کا احسان عظیم ہے ‘جب تک انسان آپ ؐ کے بتائے ہوئے راستوں پر گامزن نہیں ہوگا

ممتاز قانون دان فیاض حیدر نوابی ایڈووکیٹ کا بیان

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) ممتاز قانون دان فیاض حیدر نوابی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ؐ کی سیرت و کردار تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے آپ ؐ کی دنیا میں تشریف آوری اللہ رب العزت کا احسان عظیم ہے جب تک انسان آپ ؐ کے بتائے ہوئے راستوں پر گامزن نہیں ہوگا اس وقت تک وہ دنیا و آخرت میںکامیاب نہیں ہو سکتا ۔

حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰؐ باعث تخلیق آدم و بنی آدم ہیں حضو ر پاک کے نور کی تخلیق اللہ تبارک تعالیٰ نے سب سے پہلے فرمائی اور انبیاء کرام میں آپ ؐ کو سب سے آخر میں بھیجا ماہ ربیع الاول حضور پاک ؐ کی ولادت با سعاد ت کا مہینہ ہے جسے ساری امت مسلمہ انتہائی محبت و عقیدت سے مناتی ہے ماہ ربیع الاول کی آمد کے موقع پر اپنے ایک بیان میںفیاض حیدر نوابی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میلاد النبی ؐ کا ماہ مبارک اتحاد و اتفاق محبت و الفت کا درس دیتا ہے نبی پاک ؐ نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ حق و صراط مستقیم پر گامزن کیا ۔

(جاری ہے)

حضور ؐ کی ذات پاک کے لیے ہر آنے والا لمحہ گزر ے ہوئے لمحات سے بہتر اور افضل ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ ؐ نے تنے تنہا کلمہ توحید بلند کیا تو ہر طرف مخالفت کا سماں تھا آپ ؐ نے اللہ تبارک وتعالیٰ کے حکم سے مکہ مکرمہ سے یثرب ہجرت فرمائی اور آپ کے قدمین کی برکت سے یثرب ہمیشہ کے لیے مدینہ منور ہ بن گیا پھر کلمہ طیبہ کا ایسا ورد شروع ہوا کہ خدا کے فضل و کرم سے آج دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مسلمان تعداد کے اعتبار سے دو ارب ہو چکے ہیں اور مقدار میں رو ز باروز اضافہ ہو رہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے مسلمان مختلف زبانیں بولنے والے مختلف رنگ و نسل رکھنے والے عقیدہ توحید و عقیدہ ختم نبوت پر ایک ہیں اور اللہ تبارک وتعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں حضور پاک ؐ کی ذات اقدس نعمت عظمیٰ ہے ۔اس نعمت عظمیٰ پر اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے 12ربیع الاول کو پورے اہتمام سے میلاد النبی ؐ منایا جاتا ہے اور یہ میلاد النبی ؐ دنیا بھر میں شان و شوکت سے منایا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :