آزاد جموں و کشمیر سوسائٹی فار نیشنل اینڈ سوشل ریفارمز راولاکوٹ کے عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا

سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد انور خان سر پرست اعلی‘ سردار محمد عبدالخالق ایڈووکیٹ صدر‘ سردار خورشید خان نائب صدر ہونگے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)آزاد جموں و کشمیر سوسائٹی فار نیشنل اینڈ سوشل ریفارمز راولاکوٹ کے عہدیدران کا اعلان کر دیا گیا ہے سردار محمد انور خان سابق صدر آزاد حکومت ریاست جمو ں و کشمیر سر پرست اعلی۔ سردار محمد عبدالخالق خان ایڈووکیٹ سابق چیئرمین پی ڈی اے صدر۔ سردارمحمد خورشید خان سابق ناظم اعلی تعلیمات سکولز سنیئر نائب صدر،۔

قاضی صابر اعوان سابق ایڈیشنل سیکرٹری سروسز ، پروفیسر سردار پرویز افضل ایڈووکیٹ نائب صدور۔ سردار اظہر اسحق خان جنرل سیکرٹری۔سردار ساجد خورشید خان ایڈییشنل جنرل سیکرٹری ۔سردار مقبول شاہین ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری۔ میجر ریٹائرڈ سردار محمد افضل خان سیکرٹری مالیات۔ سردار راشد نذیر سیکرٹری اطلاعات۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سردار محمود خان ریٹائرڈ ناظم اعلی صحت کوآرڈینٹر۔

صوبیدار ریٹائرڈ سردار اعظم خان آفس سیکرٹری کا انتخاب کیا گیا جبکہ ایک 37رکنی ایڈوئزری کونسل کا انتخاب بھی کیا گیا پروفیسر ریٹائرڈ خضر حیات خا ن کو ایڈوئزری کونسل کا چیئرمین ،سردار جاوید ایوب خان سابق سیکرٹری حکومت کو وائس چیئرمین اور پروفیسر منشاء خان سابق چیرمین تعلیمی بورڈ میرپور کو ایڈوئزری کونسل کا سیکرٹری منتخب کیا گیا جبکہ اس کونسل کے ممبران میں برگیڈئر ریٹائرڈ سردار محمد زرین خان،سردار محمد رحیم خان سابق سیکرٹری حکومت ،سردار نعیم احمد شیراز سابق سیکرٹری حکومت، ڈاکٹر سردار محمود خان،ڈاکٹر محمد طاہر خان سابق ڈی جی ڈینٹل سرجری آزاد کشمیر،سردار محمد اشرف خان سابق چیف انجنئیر،سردار ارشاد خان سابق چیف انجنئیر، سردار حفیظ خان سابق چیف انجنئیر، لفٹینٹ کرنل ریٹائرڈ مشتاق خان ،لفٹینٹ کرنل ریٹائرڈ سردار مصطفی کمال ،حضرت پیر محمد حسین محی الدین قادری ،مفتی عبدالخالق خطیب مرکزی جامع مسجد، مولانا تنویر احمد خطیب جامع مسجد غوثیہ راولاکوٹ ،ڈاکٹر سردار محمد نواز خان، ڈاکٹر غلام حسین،سردار ممتاز غنی ریٹائرڈ ڈی ای او پونچھ، پروفیسر ریٹائرڈ سردار یسین خان، سردار ذاکر شیر افضل خان، سردار شازیب شبیر ایم ڈی گلف ایمپائر،سردار سلیم خان سابق ایکسین، سردار محمد رزاق خان صدر پریس کلب ،سردار شفقت ضیاء ،سردار حارث قدیر، سردار اعجاز قمر، سردار شہزاد خان، شامل ہیں جبکہ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن راولاکوٹ ،صدر پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن آزاد کشمیر،صدر گزٹیٹڈ آفیسر ایسو سی ایشن اے جے کے، صدر ریٹائرڈ گزٹیٹڈ آفسیر ایسو سی ایشن راولاکوٹ ،صدر نان گزیٹیڈ آفیسر ایسو سی ایشن راولاکوٹ۔

صدر انجمن تاجران راولاکوٹ،صدر ایکس سروس مین سوسائٹی پونچھ،صدر غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ ،صدر پونچھ ڈویلپمنٹ فورم بالحاظ عہدہ ایڈوئزری کونسل کے ممبر ہوں گے مجلس عاملہ اور مزید ممبران ایڈوئزری کونسل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا صدر سردار محمد عبدالخالق خان ایڈووکیٹ کی صدارت میں گزشتہ روز اے جے کے سوسائٹی فار نیشنل اینڈ ریفارمز راولاکوٹ کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں مختلف معاملات پر خور غوض کیا گیا عہدیدارن اور ایڈوئزری کونسل کے ممبران کا انتخاب کیا گیا اس موقع پر ایک قرداد کے زریعہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی گئی ،سردار حبیب خان سابق مشیر حکومت کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا اور ان کی خدمات پرانہیں خراج عقیدیت پیش کیا گیا سردار عبدالخالق خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ باڈی ایک سالہ مدت کے لیے بنائی گئی ہے اس دوران ایک دستور ساز کمیٹی بنائی جائے گی اور دستور بنایا جائے گا اور دستور کی روح سے انتخابات کے زریعے نئے عہدیدارن کا انتخاب کیا جائے گا۔