پیپلزپارٹی آزادکشمیر آج ورکرز کنونشن بلاول ہائوس میں لاہور میں بھرپور طاقت کا مظاہر ہ کریگی ‘ پی ایس ایف آزادکشمیر پارٹی کے شانہ بشانہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ جہدوجہد میںکلیدی کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش ہیں

پی ایس ایف آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری ریاست علی تبسم کا جاری بیان

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) پی ایس ایف آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری ریاست علی تبسم نے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر آج ورکرز کنونشن بلاول ہائوس میں لاہور میں بھرپور طاقت کا مظاہر ہ کرئیگی ۔ پی ایس ایف آزادکشمیر پارٹی کے شانہ بشانہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ جہدوجہد میںکلیدی کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش ہیں ۔

5دسمبر کو پی ایس ایف کا قافلہ بلاول ہائوس لاہور میں پہنچے گا ریاست تبسم نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 2018میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم ہونگے اب وقت آن پہنچا ہے کہ ملک بھاگ دوڑ نوجوان لیڈر کے حوالے کی جائے ملک پاکستان اس وقت فرض کی دلدل میں پھنس چکا ہے اور ہر پاکستانی اس وت لاکھوں کا قرض دار بن چکا ہے ہر طرف رشوت کا بازار گرم ہے کرپشن عروج پر ہے موجودہ وزیراعظم نے پوری عوام سے جھوٹ بولا ہے اب انکو خود وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پیپلزپارتی آنے والے دور میں قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے پاکستان میں بھٹو راج قائم کرئیگی اور ظلم ناانصافیوںکا ازالہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی جمہوریت کیلئے برداشت کیا لیکن اس وقت انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت ہمارے کارکنوں اور قائدین کیخلاف انتقامی کارروائیاں کرنے کیلئے حکومت کر رہی ہے جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے حکومت نے اگر فی الفور ہمارے کارکنوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند نہ کیں تو سخت احتجاج کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :