پیپلزپارٹی متوسط اور پسے ہوئے غریب لوگوں کی آوازکانام ہے ‘چیئرمین بلاول بھٹوزرداری پاکستان کا مستقبل اور آئندہ وزیر اعظم ہونگے ‘نانگی ہائوس سے پیپلزپارٹی کے جیالے لاہور کنونشن میں شریک ہونگے

سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر چودھری محمد اشرف کی صحافیوں سے بات چیت

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر چودھری محمد اشرف نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی متوسط اور پسے ہوئے غریب لوگوں کی آوازکانام ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹوزرداری پاکستان کا مستقبل اور آئندہ وزیر اعظم ہونگے ۔نانگی ہاوس سے پیپلزپارٹی کے جیالے لاہور کنونشن میں شریک ہونگے پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقارعلی بھٹونے پاکستان کے دفاع اور معاشی استحکام کے لیے تاریخ ساز اقدامات کیے۔

انھوں نے غریب اور پسماندہ عوام کو بولنے کی قوت دی اور عوامی حقوق کے لیے اپنی زندگی قربان کردی۔شہید ذوالفقارعلی بھٹونے پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیرپررکھی تھی پیپلزپارٹی نے مسئلہ کشمیر کونیشنلائز کیاجس کے باعث آج مسئلہ کشمیرفلش پوائنٹ بن چکاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوںسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چودھری محمد اشرف نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹواور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید بین الاقوامی لیڈر تھے جو غریب کے دکھ اور درد کو سمجھتے تھے۔

انہوں نے کہاپیپلزپارٹی شہیدوں، وفاداروں، باکردار لوگوں اور جیالوں کی جماعت کا نام ہے ۔ پیپلزپارٹی کے پرچم تلے عام کارکنوں کو بھی بڑے بڑے مرتبے اور عزت ملی ہے ۔انہوں نے کہا جس نے بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ غداری کی ہے اس کا سیاست سے نام و نشان ہی مٹ گیا ہے ۔چودھری محمد اشرف نے کہا میرپور حلقہ کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے . پیپلز پارٹی کی محبت غریب لوگوں کے دلوں میں ہے جس کو دنیا کی کوئی طاقت نکال نہیں سکتی ۔

انہوں نے کہاکہ شہیدجمہوریت محترمہ بے نظیربھٹو سیاست میں ہمارارول ماڈل ہیںانھوں نے جمہوریت اور غریب عوام کے لیے اپنی جان قربان کردی۔ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری پاکستان کا مستقبل ہیں۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا سفرجاری رکھیں گئے ۔