سرینگر، بھارتی ایجنٹوں نے جنوبی کشمیر میں ایک اورسرکاری ہائی سکول کو نذر آتش کر دیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) بھارتی ایجنٹوں نیجنوبی کشمیر میں ایک اور تعلیمی ادارے کو نذر آتش کر دیا۔ گزشتہ مہینے سے وادی میں نذر آتش کئے گئے سکولوں کی تعداد 35ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز نا معلوم ایجنٹوں نے کوکر ناگ کے علاقہ ناڑ سنگڑ لارنو میں قائم گرنمنٹ ہائی سکول کو آگ لگا دی۔ آگ کی اس وارادت میں سکول کی عمارت مکمل طور پر جل کر راکھ بن گئی۔ علاقہ دور افتادہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے والے فائر انجن نہ پہنچ سکے۔ تا ہم مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :