ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعدامریکہ میں مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات میں اضافہ

نیویارک میں نوجوان مسلمان لڑکی کے ساتھ نشے میں دھت افراد کی بدتمیزی،تعصب کا نشانہ بنایا،حجاب اتارنے کی کوشش

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، نیویارک کے سب وے ٹرین میںشراب کے نشے میں شرپسندوں نے نوجوان مسلمان لڑکی کو تعصب کا نشانہ بنایا اور ملک سے نکل جانے سے متعلق کئی سخت جملے بھی کسے جبکہ ایک نے تو حجاب اتارنے کی کوشش بھی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 18سالہ یاسمین سعید براوچ کالج کی طالبہ ہے جو کہ مین ہیٹن نے میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد سب وے ٹرین پر واپس لوٹ رہی تھی کہ اسی دوران کچھ لوگ نشے میں دھت تھے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے ۔

اسی دوران ان کی نظر یاسمین پر پڑی اور انہوں نے پر آوازیں کسی کہ ہمارے ملک سے نکل جا،یہ ملک تمہار نہیں ہے،یاسمین انہیںنظر انداز کرتی ہوئی ٹرین کے دوسرے حصے میں چلی گئی لیکن ان درندہ صفت افراد نے یاسمین کا پیچھا نہیں چھوڑا اور وہ بھی پیچھے ہی ٹرین کے دوسرے احاطے میں داخل ہو گئے اور ایک شخص نے یاسمین کے بیگ کی تنی کو کھینچا تو دوسرے نے حجاب اتار نے کی کوشش کی ۔تاہم سب وے میں موجود افراد اس پورے معاملے کو گھور گھور کر دیکھتے رہے لیکن کوئی بھی مدد کیلئے آگے نہیں بڑھا۔

متعلقہ عنوان :