کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا قائد اعظم کے یوم پیدائش اور بے نظیر بھٹو کی یوم شہادت پر نمائشی اور یادگاری میچ کا اعلان

25دسمبر کو قائد اعظم کپ واحد اسپورٹس گرائونڈ کورنگی اور 27دسمبر کو بے نظیر بھٹو کپ اسٹیل ٹائون گرائونڈ پر منعقد ہوں گے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش اور مسلم بے نظیر بھٹو شہید کی یوم شہادت پر یادگاری میچز کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق 25دسمبر کو قائد اعظم کپ نمائشی شوٹنگ بال میچ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی پرمنعقد ہوگی بلدیہ کورنگی کے چیئر مین سید نیئر رضا بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرینگے اور 27دسمبر شہید بے نظیر بھٹو کپ یادگاری شوٹنگ بال میچ پاکستان اسٹیل ٹائون شوٹنگ بال کورٹ پر منعقد کیا جائیگابلدیہ ملیر کے چیئر مین جان محمد بلوچ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرینگے ۔

نمائشی اور یادگاری میچز کے حوالے سے حاجی غلام محمد کی صدارت میں کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہو ا جس میں میچز کے لئے سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد کو چیف آرگنائزر جبکہ سلیکشن کمیٹی کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اجمل کی قیادت میں بنا ئی گئی جس کے اراکین میں فاروق اعوان ،عارف ایڈوکیٹ ،شامل ہیں جبکہ اعجاز احمد کو کوارڈینٹر نامز کیا گیا ہے ۔