قبائلی عوام شہری حقوق چاہتے ہیں،قبائلی علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا جائے،پانامہ کیس میں جن کے نام شامل ہیں ان کا احتساب چاہتے ہیں،قبائلی علاقوں کے حقوق نہ دیئے گئے تو اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے،فاٹا کے عوام کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں نمائندگی دی جائے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاجرگہ سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ قبائلی عوام اپنے حقوق چاہتے ہیں،قبائلی علاقوں کے لوگ شہری حقوق چاہتے ہیں،قبائلی علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا جائے،پانامہ کیس میں جن کے نام شامل ہیں ان کا احتساب چاہتے ہیں،قبائلی علاقوں کے حقوق نہ دیئے گئے تو اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے،فاٹا کے عوام کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔

وہ اتوار کو قبائلی جرگے سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں کوئی معیاری ہسپتال نہیں،خیبرایجنسی کے لوگ خیبرپختونخوا اسمبلی میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں،قبائلی عوام نے قدم بر قدم قائداعظم کا ساتھ دیا ،قبائل کو اب مزید ایف سی آر کی تاریکیوں میں نہیں رکھا جاسکتا،ملک کو جس نے بھی لوٹا اس کا احتساب ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قبائلی جرگے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قبائلی علاقوں سے فوری ایف سی آر کا خاتمہ کیا جائے،فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے،فاٹا میں 2017میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں،2018میں قبائلیوں کو صوبائی اسمبلی میں نشستیں دی جائیں،فاٹا میں عدالتی نظام رائج کیا جائے۔ قبائلی علاقوں میں تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائے،قبائل کو این ایف سی میں 10فیصد حصہ دیا جائے۔(خ م)