گمبیا کے نو منتخب صدر نے منتقلی اقتدار کی خاطر اپنے اتحادیوں سے مذاکراتی عمل شروع کر دیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

بانجول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)گمبیا کے نو منتخب صدر آداما بیرو نے منتقلی اقتدار کی خاطر اپنے اتحادیوں سے مذاکراتی عمل شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مبیا کے نو منتخب صدر آداما بیرو نے منتقلی اقتدار کی خاطر اپنے اتحادیوں سے مذاکراتی عمل شروع کر دیا ہے ۔ اس افریقی ملک میں منعقد ہوئے الیکشن میں بیرو کی غیر متوقع فتح کی وجہ سے صدر یحیی جمعہ کا بائیس سالہ دور اقتدار ختم ہو گیا تھا۔ گزشتہ روز جب الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو بیرو کے حامیوں نے خوشیاں منانا شروع کر دیں۔ متوقع طور پر بیرو آئندہ برس جنوری میں اقتدار سنبھال لیں گے۔