جنوبی کوریا میں صدر کے خلاف پھر بڑا مظاہرہ،1.6 ملین لوگوں کی شرکت

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء)جنوبی کوریا میںصدر پاک گن کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے سیول میں مسلسل چھٹے ہفتے احتجاج میں 1.6 ملین لوگ شریک ہوئے جبکہ پولیس نے ان مظاہرین کی تعداد تین لاکھ بیس ہزار بتائی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اتوار کو بھی صدر پاک گن ہے کے خلاف ایک بڑے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا۔

منتظمین کے مطابق سیول میں مسلسل چھٹے ہفتے منقعد ہوئے اس احتجاج میں 1.6 ملین لوگ شریک ہوئے جبکہ پولیس نے ان مظاہرین کی تعداد تین لاکھ بیس ہزار بتائی ہے۔ یہ تازہ مظاہرہ ایک ایسے وقت پر ہوا، جب اپوزیشن نے دن صدر کے مواخذے کی خاطر ایک قرارداد پارلیمان میں جمع کرا دی۔ اس پارلیمانی تحریک پر ووٹنگ آئندہ جمعے کے روز ہو گی۔