ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ،امرتسر میں مودی حکومت کے خلاف سکھ برادری کا احتجاج ،خالصتان بنانے کا مطالبہ

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے اور پنجاب میں سکھوں کو قتل کیا جا رہا ہے،عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے،مظاہرین کا مطالبہ

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس ،امرتسر میں مودی حکومت کے خلاف سکھ برادری کا ..

امرتسر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) بھارت کے شہر امرتسر میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران سکھ برادری نے مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور خالصتان بنانے کا مطالبہ بھی کردیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران یوتھ اکالی دل کے زیر اہتمام سکھ برادری نے مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے اور پنجاب میں سکھوں کو قتل کیا جا رہا ہے،عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے ۔مظاہرین نے بھارت سے آزادی اور خالصتان بنانے کا مطالبہ بھی کیا ۔