چین نے 2016 کو چینی سفارکاری کیلئے اہم سال قرار دے دیا

ملکی وعلاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں امریکہ اور روس جیسے بڑے ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کیے ،بحیرہ جنوبی چین کی خودمختاری کا تحفظ،بیلٹ اینڈروڈ منصوبے کو فروغ دینے میں پیش رفت ہوئی، چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا سیمینار سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 19:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سال 2016ء کو چینی سفارکاری کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے رواں سال کے دوران سفارتی تبدیلیوں سے حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملکی وعلاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں امریکہ اور روس جیسے بڑے ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کیے ،بحیرہ جنوبی چین میں چین کی خودمختاری کا تحفظ اور بیلٹ اینڈروڈ اقدامات کو فروغ دینے میں کافی پیش رفت ہوئی ۔

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق بین الاقوامی امور میں چین کے کردار پر ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تبدیلی اور افراتفری گزشتہ سال کی بین الاقوامی صورت حال کی دو خصوصیات ہیں، یہ سال بڑی بے یقینی اور عدم استحکام لایا اور بین الاقوامی برادری کے اراکین کے درمیان خدشات کو جنم دیا جس کے باعث صورتحال افراتفری کے دوران تبدیلیوں سے گزر رہی ہے لیکن جہاں پر ہمیں مسائل کا سامنا ہے وہاں پر دوسری طرف ہمیں مسائل پر قابوپانے کے مواقع بھی فراہم کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا چین نے اس ساری صورتحال کو سفارتکاری میں لپیٹ دیا۔عالمی افراتفری کے دوران ایک سازگار بیرونی ماحول میں اہم چینی کوششوں نے چینی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور چینی سفارتکاری کا میٹھا پھل نکلا اور چینی اثر و رسوخ میں اضافہ ہو ا ۔ وزیر خارجہ نے کہا چین نے رواں سال کے دوران مشکالت کی ایک سیریز پر قابو پا کر زیادہ فعال ترقی پسند، اعتماد اور سمجھدار ی میں عالمی نظام حکومت کے نظام کی اصلاح کی قیادت کی انہوں نے کہا ملکی و علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں امریکہ اور روس جیسے بڑے ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کیے ، بحیرہ جنوبی چین میں چین کی خودمختاری کا تحفظ اور بیلٹ اور روڈ اقدامات کو فروغ دینے میں کافی پیش رفت ہوئی ۔

ہانگجو میں G20 سربراہی کانفرنس نے چین کے بڑے سفارت کاری کے فروغ اور عالمی معاملات میں چین کی شرکت کو عام کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا میزبان کے طور پر، چین نے نئی ترقی کے پیٹرن کو دریافت کرنے کی کوشش میں جدت اور ساختی اصلاحات کی طرف تمام شرکاء کی توجہ مرکوز کرائی ۔ وانگ ای نے کہا آئندہ سال چین ون بیلٹ ون روڈ میں تعاون اور برکس رہنماوں کے نویں بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کرئے گا ۔

متعلقہ عنوان :