یکجہتی کونسل کاسندھ میں18سال سے کم افراد پر اسلام قبول کرنے پر پابندی کیخلاف احتجاج کااعلان
دسمبر کولاہور میں عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا، دینی وسیاسی جماعتوں اور ممتازشخصیات کو بھی شرکت کی دعوت دی جائیگی منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس سے میاں مقصوداحمد،سردارمحمد خان لغاری،سید عبدالوحید شاہ اور دیگر کاخطاب
اتوار 4 دسمبر 2016 19:20
(جاری ہے)
ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے 18دسمبر بروزاتوارکو سندھ میں 18سال سے کم عمر افراد پر دین اسلام اختیار کرنے پر پابندی،شراب کے حوالے سے متنازعہ اقدامات،سقوط ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک سکول کے حوالے سے لاہور میں مسجدشہداء کے باہر جلسہ منعقد کیاجائے گا۔
اس جلسہ میں دیگردینی وسیاسی جماعتوں اور ممتاز شخصیات کو بھی دعوت دی جائے گی۔ملی یکجہتی کونسل سندھ اسمبلی میں اسلام قبول کرنے پرپابندی اور شراب کی کھلے عام فروخت کی مذمت کرتی ہے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اللہ اور اس کے رسولؐ کی تعلیمات کے خلاف اقدامات کیے جارہے ہیں۔حکمران غیر اسلامی اقدامات کرکے اپنے پائوں پر خود کلہاڑی ماررہے ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو بطور شیلٹر لینے کی کوشش کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔حکومت شراب خانوں کے لائسنس پر پیسہ کمانے کی کوشش کررہی ہے اور اقلیتی برادری کے نام پر سندھ میں شراب خانے کھولے جارہے ہیں۔اسلامی ملک میں شراب کی کھلے عام فروخت لمحہ فکریہ ہے۔تمام مذہبی جماعتوں کو اس حوالے سے اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے اسلامی تشخص کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔۔18برس کی عمر سے پہلے اسلام قبول کرنے پر پابندی درحقیقت کچھ این جی اوز اور نام نہادسیکولرطبقے کوخوش کرنے کے لیے لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کمیٹی نے بھی 18سال کی عمر سے پہلے زبردستی تبدیل مذاہب کابل مستردکردیا ہے۔اجلاس میں مختلف ایشوزپر قراردادیں بھی منظور کیں گئیں۔سندھ میں شراب نوشی کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد میں کہاگیاکہملی یکجہتی کونسل پنجاب کا یہ اجلاس حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سندھ کی طرح پورے پاکستان میں بھی شراب کے بنانے اور خرید و فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔نیز سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے شراب پر پابندی کے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے پورے ملک میں شراب کے بنانے اورخریدو فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔18سال سے کم عمرافراد پر قبول اسلام کی پابندی کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد میں کہاگیا کہ ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا یہ اجلاس حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ دین اسلام کسی پر مسلمان ہونے کے لیے جبر نہیں کرتا لیکن جو لوگ اسلام قبول کرتے ہیں انہیں اسلام اور آئین پاکستان زبردستی نہیں روک سکتے۔ سندھ اسمبلی کے اندر قبول اسلام کی عمررکھنے کی شرط قرآن و سنت اور آئین کی خلا ف ورزی ہے۔ حکومت اپنے اس فیصلے کو فی الفور واپس لے ۔صوبہ پنجاب میں کرائمز کی پڑھتی ہوئی وارداتوں پر پیش کی جانے والی قرارداد میں کہاگیاکہملی یکجہتی کونسل پنجاب کا یہ اجلاس صوبے بھر میں بالخصوص لاہور میں مسلسل اور تیزی سے بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز، موٹر سائیکلوں، موبائل فونز، زیورات کی چھینا جھپٹی اور ڈکیتی کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ پنجاب بھر کے چھوٹے اور بڑے شہروںاور دیہاتوں تک جرائم کا یہ دائرہ مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب کے حکمران عوام کی حفاظت کی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے سنجیدہ اور نظر آنے والے اقدامات کریں ۔مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.