آنکھوں کی بینائی سے متاثر ہونے والے افراد کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، شبیر شاہ

بھارتی فورسز نے کولگام میں سرکاری ملازم کو نشانہ بناکر قتل کردیا

اتوار 4 دسمبر 2016 19:00

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ احتجاجی تحریک کے دوران آنکھوں کی بینائی سے متاثر ہونے والے افراد کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ متاثرہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور علاج معالجے کے لئے وسائل اور راہیں تلاش کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ آنکھوں کی بینائی سے محروم بچوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ ساری قوم ان کے ساتھ ہے اور وہ خود کو تنہامحسوس نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ آنکھوں کی بینائی سے محروم ہونے کے باوجود اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ یہ متاثرین بھی اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام باالخصوص صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور متاثرین کی دیکھ بھال میں ہاتھ بٹائیں۔شبیر احمد نے مغربی ممالک بالخصوص امریکہ اور یورپی ممالک میں کام کرنے والے کشمیریوںسے اپیل کی کہ وہ متاثرین کے علاج و معالجہ کے لئے منظم اور مربوط کوششیںکریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں دختران ملت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ہمارے لئے حوصلہ افزا ہے کہ دختران ملت نے اس ملی فریضے کی انجام دہی کے لئے پہل کی ہے اوروہ اس سلسلے میں اعداد شمار جمع کررہی ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ یہ کام ہمیں مل جل کر اور ایک مربوط طریقے سے کرنا ہے اور تمام لوگوں کو اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی کوشش کرنی چاہئے ۔دریںاثناء اپنی دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہونے والی شوپیان کے علاقے سیدو کی انشا مشتاق شبیر احمد شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس کی ہمراہ ممبئی روانہ ہوگئی ہیں جہاں امراض چشم کے ماہرین ان کا علاج کریں گے۔ انشاء مشتاق کے اہل خانہ بھی ان کے ساتھ ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے شبیر احمد شاہ نے انشاء مشتاق کی کفالت کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ادھر فریڈم پارٹی کے ترجمان نے ژانسر کولگام میںبھارتی فورسز کے ہاتھوں محکمہ فشریز کے ملازم اسداللہ کمہار کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :