صوابی ‘ ٹوپی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم ‘ ایک مزدور جاں بحق ‘ دو زخمی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:00

صوابی۔04دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) غازی ٹوپی روڈ پر ہملٹ گائوں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک ایک مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق سائنو ہائیڈرو چائنہ کمپنی کے تین محنت کش اتوار کی شام چھٹی ہونے پر واپس موٹر سائیکل پر جا رہے تھے جب وہ ہملٹ کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والی مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک محنت کش سعد سلیمان سکنہ گاڑہ کلے غازی موقع پر جاں بحق جب کہ دیگر دو محنت کش تیمور خان سکنہ ٹوپی اور یاسر سکنہ گلہ شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس نے جائے حادثہ پر فوری طور پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال ٹوپی منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :