پنجاب حکومت عوامی مشکلات کے حل اور مسائل کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے،چوہدری جاوید

اتوار 4 دسمبر 2016 19:00

اوکاڑہ۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت مربوط علاقائی ترقی ،عوامی مشکلات کے حل اور مسائل کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کے لئے کوشاں ہے، تمام سرکاری محکموں کی کار کردگی پر گہری نظر ہے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی مستقبل قریب میں انرجی سیکٹر،واٹر فلٹریشن کی سکیمیں ،سکولوں اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے اور سیوریج سسٹم ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علا ئو الدین اور ڈی سی او سقراط امان رانا نے ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید عاشق حسین کرمانی ،ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر،ملک علی عباس کھوکھر ،افتخار حسین چھچھر ،سابق ایم پی اے رائے نور احمد کھرل،ممبران اسمبلی کے نمائندوں اور تمام افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ای ڈی او ایف اینڈ پی محمد اکرم وٹو نے پرائم منسٹر گلوبل سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گول پروگرام سے متعلق بریفنگ دی ،اس موقع پر ڈی سی او سقراط امان رانا نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں پینے کے صاف پانی ،سیوریج سسٹم ،سکولوں ،بنیادی مراکز صحت ،رورل ہیلتھ سنٹرز،ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور ان میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علا ئو الدین نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے معاملات کو بہتری کی طرف لے جانے کے لئے اس انداز سے کام کریں کہ اس نظام سے عوام کو فائدہ ہو ہر سرکاری اگر محنت ،دیانتداری اور لگن سے کام کرے تو عوام کی مشکلات تیزی سے کم ہو نگی۔

متعلقہ عنوان :