خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ‘آئندہ 4 سال کیلئے تمام عہدیداروں بلا مقابلہ منتخب

اتوار 4 دسمبر 2016 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے تمام عہدیداروں کا انتخاب بلا مقابلہ آئندہ چار برس کیلئے کیاگیا ، اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور کے مقامی ہوٹل میں اجلاس زیر صدارت صدر ظفر علی خان منعقد ہوا اس موقع پر خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے ذوالفقاربٹ اور کفایت ا? خان جبکہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے سکندر جاوید نے بحیثیت آبزرور شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا جو عہدیدار منتخب ہوئے ان میں ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی عمران شاہد چیئر مین ، ظفر علی خان صدر ، الٰہی بخش مطیع سینئر نائب صدر، محمد امجد خان جنرل سیکرٹری ، ممبر صوبائی اسمبلی شاہ حسین (بٹ گرام) اسماعیل ( صوابی )،عبدالمالک (بنوں)عبدالسلام (پشاور)انجینئرامان( بونیر) سلطان (لکی مروت)اور بشریٰ صوابی نائب صدور منتخب ہوئے ، ایسوسی ایٹ سیکرٹریز میں نواز ( دیر اپر) شفاعت(ٹانک) عمیر شاہ (کوہاٹ)سائرہ نواز (چترال) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میاں محمد صداقت شاہ فنانس سیکرٹری جبکہ عاصم شیراز پی آر او ہوں گے۔ ایگزیکٹیو ممبران میں حسین ( چترال) یحیٰ خان ( سوات)طارق (نوشہرہ) شاہد خان ( لکی مروت) سردارزیب ( شانگلہ )امین الحق جدون ( ایبٹ آباد)سمیع خان ( ڈی آئی خان)شکیل ( پشاور) سعید اکبر ( ملاکنڈ) حیات ا? ( پشاور)عائشہ (صوابی) اور محمد تصورالحق ( پشاور) شامل ہیں اجلاس میں نومنتخب چیئر مین عمران شاہد، صدر ظفر علی خان اور سیکرٹری امجد خان نے خطاب کرتے ہوئے مستقبل میں ہونے والے مقابلوں کے شیڈول کی منظوری دی گئی ،جس میں خیبرپختونخوا بیڈمنٹن چیمپئن شپ 19-22 دسمبر تک پشاور میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا جو نیئر نیشنل چیمپئن شپ آئندہ سال نومبر میں ، شہدائے آرمی نیشنل چیمپئن شپ مارچ 2017 ، انٹر نیشنل کوچنگ کورس لیول ون ، انٹر نیشنل امپائرنگ کورس ، جونیئر کیمپ ایبٹ آباد میں منعقد کرانے کافیصلہ کیاگیا قبل ازیں ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے گزشتہ چار برس کی کارکردگی پیشکی جس میں ایمپائرنگ وکوچنگ کورس، انڈر16- انڈر17 بوائز وگرلز جونیئر مقابلوں میں پانچ سال میڈلز ونر رہے ، انڈر17 نیشنل چیمئن شپ 2015-16 ، نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ سمیت دیگرمقابلوں کے انعقاد اور کھلاڑیوں کی شاندار کرکردگی کی تفصیلات بیان کیں جس کو ہا?س نے سراہا ، آخر میں نومنتخب کابینہ نے تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ آئندہ بھی صوبے کی سطح پر اور نیشنل سطح پر کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیاجائے گا جس کیلئے ٹرائلز کے ساتھ ساتھ سلیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :