ساتویں آئی سی ایم ایس نیشنل ویمن رینکنگ سکواش چیمپئن شپ پاکستان نمبر ون واپڈا کی ثمر انجم نے جیت لی

اتوار 4 دسمبر 2016 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) ساتویں آئی سی ایم ایس نیشنل ویمن رینکنگ سکواش چیمپئن شپ پاکستان نمبر ون واپڈا کی ثمر انجم نے جیت لی فائنل میں رفعت خان کو صفر کے مقابلے تین سیٹ سے شکست مہمان خصوصی چیئر مین آئی سی ایم ایس ملک تجمل حیات خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان ، اے آئی پی ایس سیکرٹری جنرل ملک امجد عزیز ، محبوب خان ، جمشید خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔

صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور آئی سی ایم ایس کے تعاون سے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس پشاورمیں منعقدہ ساتویں آئی سی ایم ایس نیشنل ویمن رینکنگ سکواش چیمپئن شپ پاکستان نمبر ون واپڈا کی ثمر انجم اور اور پاکستان نمبر تھری رفعت خان کے مابین کھیلاگیا جس میں ثمر انجم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رفعت خان کو گیارہ چار، گیارہ چھ اور گیارہ چھ سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

انڈر 15 کیٹگری میں نمرائ عقیل نے حرائ کو تین دو سے شکست دی سکور بارہ دس، چھ گیارہ ، دس بار اور گیارہ نورہا۔ چیمپئن شپ میںملک بھر سے ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں ٹا پ سیڈ ثمر انجم ، رفعت خان ، صائمہ شوکت، مقدس اشرف، روشنا محبوب، لائبہ اعجاز، نورینہ شمس ، صبائ ، نمرہ عقیل ، حرائ عقیل مائرہ ، نائمہ خالد، زویا خالد، فائزہ خان سمیت دیگرکھلاڑیوں نے حصہ لیا ، چیمپئن شپ چار دن تک جاری رہا جس کا پہلا سیمی فائنل واپڈا کی ثمر انجم نے سندھ کی فائزہ ظفر کو گیارہ چار ، گیارہ سات اور گیارہ سات سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا کی رفعت خان نے واپڈا ہی کی مقدس اشرف کو دو کے مقابلے تین سے شکست دیدی ، سکور گیارہ سات، چار گیارہ ، گیارہ نو ، چھ گیارہ اور گیارہ سات رہا۔

آخری مہمان خصوصی چیئر مین آئی سی ایم ایس ایجوکیشن سسٹم ملک تجمل حیات خان نے انعامات تقسیم کئے

متعلقہ عنوان :