کوہاٹ‘پولیس کادیسی شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ‘ملزم ہزاروں لٹر شراب اور اسلحہ سمیت گرفتار

اتوار 4 دسمبر 2016 19:00

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) کوہاٹ پولیس نے دیسی شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپے مار کر ملزم کو ہزاروں لٹر شراب اور اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید امجد حسین نے پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ کے علاقہ لیبر کالونی میں ایک گھر کے اندر قائم دیسی شراب بنانے والی فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا جہاں مجموعی طور پر 170 لٹر دیسی شراب ایک ریپیٹرر بمعہ کارتوس برآمد کرکے فیکٹری کے مالک نذیر خان عرف نیکو ولد محمد شریف سکنہ کالج ٹا?ن کو گرفتا کرلیا پولیس نے بھاری مقدار میں شراب سمیت گرفتار ملزم کو فوری طور پر تھانہ محمد ریاض شہید منتقل کردیا۔

جہاں اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :