پشاور‘ ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹر زمیاں محمد آصف 32 سالہ مدت ملازمت کے بعد ریٹائر ڈ ہوگئے

اتوار 4 دسمبر 2016 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) ایڈیشنل آئی جی پی ھیڈ کوارٹر زمیاں محمد آصف 32 سالہ مدت ملازمت کے بعد ریٹائر ڈ ہوگئے۔ اس موقع پر ان کے اعزازمیں ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں آئی جی پی ناصر خان دٴْرانی ،کمانڈنٹ فرنٹیئرکانسٹیبلری کیپٹن (ر)لیاقت علی خان، ایڈیشنل آئی جی پی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس سید اختر علی شاہ ،ایڈیشنل آئی جی پی سپیشل برانچ صلاح الدین محسود ،ڈائریکٹرایف آئی اے پشاور سید بشارت حسین،چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور ،صوبہ بھر کے ریجنل پولیس افسران ،سی پی اٴْو میں تعینات تمام ڈی آئی جیز ،ٹریننگ سنٹروں سپیشلائیزڈسکولوں کے کمانڈنٹ اور پرنسپلوں اور دوسرے اعلیٰ رینک کے افسروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آئی جی پی نے سبکدوش ہونے والے ایڈیشنل آئی جی پی کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد آصف خوب دل لگا کر کام کرنے والے perfectionistآفیسر ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس اصلاحات اور سپیشلائزڈ ٹریننگ سکولوں کا قیام اٴْن کی دن رات انتھک سخت کوششوں سے ممکن ہوا۔وہ بیک وقت پولیس فورس کے سولہ شعبوں کی نگرانی بہترین انداز میں مکمل یکسوئی کے ساتھ کررہے تھے۔

آئی جی پی نے سبکدوش ہونے والے آفسر کو ادارے کی ماں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے ایڈیشنل آئی جی پی کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود پولیس کانسٹیبل کی طرح کا م کیااور کبھی انا پرستی اورعہدوںکی ٹاٹ بھاٹ کے شکار نہ ہوئے اور اٴْن کے کردار،سخت محنت ، صلہ رحمی اور کام سے لگن کوہر ایک کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔ آئی جی پی نے کہا کہ نوکری کے سفر میں ساتھی کا علیحدہ ہونا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

تاہم سرکاری ملازمت سے بخیر و خوبی اور عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہونا بڑی اعزاز کی بات ہے۔ اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میاں محمد آصف 3 دسمبر1956 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 18 اکتوبر1984 کو پولیس فورس میں بحیثیت اے ایس پی ملازمت اختیار کی۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے پولیٹیکل سائنس، اسلامک اسٹیڈیز اور ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کیں۔

آپ نے بحیثیت ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز ، ٹریننگ، ایڈیشنل آئی جی پی آپریشن خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب، اے آئی جی ڈیویلپمنٹ، ایڈمنسٹریشن، ڈسپلن، لاجسٹک، ڈی پی اٴْو میاں والی، ناروال، ڈی جی خان، اٹک، خوشاب، فیصل آباد اور گجرانوالہ اور ایس ایس پی ٹریننگ پولیس گجرانوالہ ڈویڑن، ایس ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو پنجاب فرائض سرانجام دیئے۔

آپ کو ٹریفک پلاننگ ڈیزائن،منیجمنٹ، ٹریننگ اور ایجوکیشن میں خصوصی ملکہ حاصل ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کئی کورسز اور ٹریننگ حاصل کرچکے ہیں۔ آپ ایک ممتاز دانشور اور اچھے لکھاری بھی ہیں آپ کے ریسرچ پیپرز میں نیشنل ہائی ویز اینڈ سیفٹی، پاکستان میں پولیس ٹریننگ کے اخلاقی پہلو اور کیس اسٹیڈیز آف پیڈیسٹرین انسی ڈینٹس (Case Studies of Padestrian Incidents) اور اٴْردو تصانیف میں سفرنامہ اپنوں کے درمیان، خیال ناتمام، دید اور اٴْمید کا موسم شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرزمیاں محمد آصف نے بچپن سے لیکر ملازمت تک اور اس دوران ان کی زندگی میں رونما ہونے والے اہم واقعات اور تجربات ،ساری زندگی سخت کام کے اٴْصولوں پر کاربند رہنے اور دیانتداری اور ایمانداری کو اپنا حاصہ بنانے پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اٴْن کی کامیابی کا راز ’’توڑا سا زیادہ کام کریں۔ آپ ممتاز ہو جائیں گے‘‘ ، ’’وہ کام کے بغیر کسی کام کے نہیں‘‘، ’’ہرمصیبت میں راحت کے بیج ہوتے ہیں‘‘ اور’’ اناپرست جیت کر بھی ہار جاتے ہیں،، کے اٴْصول پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :