جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں اکثریت حاصل کرکے صوبے میں حکومت بنائیگی ‘اس سلسلے میں صوبے کے 28محکمو ں کیلئے انقلابی پالیسی وضع کی گئی ہے اور اس کے نفاذ کے نتیجے میں صوبے کے ڈھائی کروڑ عوام کو فائدہ پہنچے گا

خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان کا تقریب سے خطاب

اتوار 4 دسمبر 2016 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں اکثریت حاصل کرکے صوبے میں حکومت بنائے گی اور اس سلسلے میں صوبے کے 28محکمو ںکے لئے انقلابی پالیسی وضع کی گئی ہے اور اس کے نفاذ کے نتیجے میں صوبے کے ڈھائی کروڑ عوام کو فائدہ پہنچے گا اور ان کی معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل قولنڈے دیر اپر میں ایک بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن) ممتاز رہنمائوں مولانا ذاکر اللہ ، نورزرین ، محمد ظاہر خان ، محمد بیر خان ، حاجی زمین ، شیر محمد نے سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا۔ عنایت اللہ نے کہا کہ ہماری حکومت صوبے میں تعلیم اور صحت کے علاوہ صنعت ، سیاحت ، توانائی اور معدنیات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے گی اور صوبے میں بے روزگار نوجوانوں کے لئے لاکھوں روزگار کے مواقع فراہم کرے گی جس کے نتیجے میں کوئی نوجوان بے روزگار نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نوجوانوں پر خصوصی توجہ دے گی اور ان کے لئے روزگار کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور بلاسود قرضے فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :