تمام وفاقی وزارتوں ،محکموں کو شکایات کے ازالہ کے نئے نظام کے تحت درج کرائی گئی
سینئر ایڈوائزر وفاقی محتسب حافظ احسان احمد کھوکھر کی ہر شکایت کا 15دن کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت
اتوار 4 دسمبر 2016 18:40
(جاری ہے)
نئے نظام کے تحت محکموں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کم از کم وقت میں شکایات کے ازالہ کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں ماہانہ کارکردگی رپورٹ دفاقی محتسب آفس بھیجا کریںاگر سرکاری محکمے 15دن کے اندر شکایت کے ازالہ میں ناکام رہے تو شکایت کنندہ کو حق حاصل ہوگا کہ وہ وفاقی محتسب آفس شکایت کرے یا پھر ویب سائٹ کے ذریعے شکایت خودبخود وفاقی محتسب آفس کی ویب سائٹ پر منتقل ہو جائے گی۔
سرکاری محکمے نئے نظام کے تحت دفاتر میں شکایات کے اندراج کا مخصوص ریکارڈ رکھیں انہوں نے کہا کہ ہزاروں درخواستیں صرف محکموں میں بدانتظامی سے متعلق ہیں ۔ وفاقی وازارتوں اور محکموں کویہ بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ وفاقی محتسب آفس میں اپنے فوکل پرسنز کے نمبرز ، ویپ سائٹس اور اڈریس بھی آویزاں کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے نظام کے تحت فوکل پرسن اپنے دفاتر اور ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ میں رہیں گے تاکہ عوام کو شکایا ت درج کرانے کے لیے اور ان کے ازالہ کے لیے ان تک آسان رسائی ہو جو ان کی حدود میں آتی ہوں ۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ شکایات کے ازالہ کا نیا نظام سرکاری دفاتر میں گڈ گورننس کی طرف ایک مثبت قدم ہے جو سرکاری اداروں کے اہلکاروں کی طرف سے شکایات کے ازالہ کے لیے تاخیری رویے کو بلکل تبدیل کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے اب تک 3لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کر دیا ہے جن پر 45دن کے اندر اندر فیصلہ کیا گیا ہے جو ایک مثال ہے ‘آئندہ درج ہونے والی ہرشکایت پر 15دن کے اندر فیصلہ کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.