حافظ آباد‘زیر تعمیر شادی ہال کی اوپر والی منزل میں آگ لگ گئی ‘ہزاروں روپے کا سامان جل کر خاکستر

اتوار 4 دسمبر 2016 18:40

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) حافظ آباد میں ایک زیر تعمیر شادی ہال کی اوپر والی منزل میں آگ لگ گئی ۔جس کے نتیجہ میں ہزاروں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جلالپور روڈ پر گلبرگ ٹائون کے سامنے شیخ روحیل ولد شیخ عبدالرئوف کے شادی ہال کے اوپر والے حصہ کی تعمیر جاری تھی۔جہاںپر چھت کو ویلڈنگ کرتے ہوئے اچانک آگ گئی۔جس سے ہزاروں روپے مالیت کا فوم اور کرسیوں کو کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

متعلقہ عنوان :