بلاول بھٹو زرداری پہلے کرپشن کے الزامات کا جواب دیں پھر کوئی بات کریں‘ بلاول بھٹو زرداری لاہور میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں‘ان کے کنونشن میں کارکنان بھی شریک نہیں ہورہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا اور رانا سعید اختر کا مشترکہ بیان

اتوار 4 دسمبر 2016 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد سعید اختر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے کرپشن کے الزامات کا جواب دیں پھر کوئی بات کریں ۔ بلاول بھٹو زرداری لاہور میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں ۔ان کے کنونشن میں کارکنان بھی شریک نہیں ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی ناکام جماعتیں ہیں ان کے ساتھ کوئی دوسری جماعت چلنے کو تیار نہیں ۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت ہے یہ ہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی ہے ۔ عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے اور عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ناکام خان ہیں اور بلاو ل بھٹو زرداری ہمیشہ اپنے مفاد کی بات کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی پہلے سندھ میں کچرا ختم کرے پھر دوسرے صوبوں کی بات کرے ۔کے پی کے میں تحریک انصاف ناکام جماعت ثابت ہوچکی ہے