ماہ ربیع الاول میںتمام بلدیاتی سہولیات کی عوام تک منتقلی کیلئے چیئرمین بلدیہ شرقی کی زیر صدارت افسران کا اجلاس

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) ماہ ربیع الاول میںتمام بلدیاتی سہولیات کی عوام تک منتقلی کیلئے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انوراور ایم این ایز ، ایم پی ایز کی زیر صدارت بلدیہ شرقی کے افسران کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ماہ ربیع الاول میں تمام یوسیز میں خصوصی صفائی و ستھرائی، سڑکوں کی استرکاری، لائیٹس کی تنصیب و درستگی اور تجاوزات کے خاتمے کا کام تسلسل سے جاری رکھنے بالخصوص مساجد و محفل میلاد کی جگہوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی گئیں۔

اس موقع پر وائس چیئرمین عبدالرؤف خان،ایم این اے محمدمزمل قریشی ، ایم پی اے فیصل سبزواری، میونسپل کمشنرمنظور حسین عباسی ، ایس ای ایسٹ شفیق الرحمن اور بلدیہ شرقی کے تمام محکمہ جاتی افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایس ای ایسٹ شفیق الرحمن نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مارہ ربیع الاول کے مہینے کو مدنطر رکھتے ہوئے فوری طور پر بالخصوص مساجد و عاشقا ن رسولﷺ کے سلسلے میں لگائی جانے والی اجتماع گاہوں کے اطراف صفائی و ستھرائی اور لائیٹس کی تنصیب و درستگی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں ہر یوسیز سے اٖضافی کچرا و ملبہ اٹھایا جارہا ہے جبکہ کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ چونے کا چھڑکاؤ اوراسپرے تسلسل سے جاری ہے، مزید بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچرا کنڈی کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے اضافی کنٹینرز منگائے گئے ہیں جسے مختلف علاقوں میں نصب کردیا گیا ہے تاکہ کہیں بھی کچرا اوور فلو نہ ہو ، اس موقع پر گرین بیلٹس کو پکا کرنے اور زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے کے امور بھی زیر غور لائے گئے، ایم این اے محمد مزمل قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پہلے مرحلے میںصفائی ستھرائی کا مستقل نظام بنایا جائے جبکہ دوسرے مرحلے میں سڑکوں کی استرکاری اور پارکوں اور میدانوں کی طرف توجہ دی جائے اور سڑکوں کی استرکاری میں مٹریل کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ،ایم پی اے فیصل سبز واری نے اس موقع پر کہا کہ وسائل بہت محدود ہیں لہذا کوشش کی جائے کہ ان وسائل کا بہترین استعمال کرکے عوام کے ترجیحی مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :