وزیراعلی خیبرپختونخوا کا سابق ایم این اے فرید خان جدون کی وفات پر اظہارافسوس

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخواپرویز خٹک نے سابق ایم این اے فرید خان جدون کی وفات پرانتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی کہ الله تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے دیر بالا میں خواتین کی تبلیغی جماعت کی گاڑی دریا میں گر نے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور دُعا کی ہے کہ الله تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :