اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹر سے صحافیوں کے لئے ایم فل پروگرام شروع

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء)صحافیوںکی پروفیشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی آئندہ سمسٹر سے صحافیوں کے لئے ایم فل )پروفیشنل ٹریک(پروگرام شروع کررہی ہے ۔داخلہ صرف ورکنگ جرنلسٹس کو دیا جائے گا اور درس و تدریس کے لئے بھی میڈیا ہی کے سینئر پریکٹیشنرز کو دعوت دی جائے گی۔ شعبہ ماس کمیونیکشن نے ذرائع ابلاغ کے مختلف شارٹ ٹرم کورسسز بھی تیار کئے ہیں جن میں داخلوں کا آغاز اگلے سال سے ہوگا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے قومی اخبارات اور ورلڈ کالمنسٹ کلب کے 26۔سینئر کالم نگاروں پر مشتمل گروپ کو یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے گذشتہ دو ماہ کے عرصے میں کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا ہے۔کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہم نے مختلف دفاتر کا دورہ کیا ،ْ گذشتہ دو سال کے دوران جو مثبت تبدیلی اور ترقی ہم نے اوپن یونیورسٹی میں دیکھی وہ کہیںاور نظر نہیں آئی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اوپن یونیورسٹی کو انتظامی اور تعلیم و تربیت کے امور سے بخوبی آگاہ شخصیت کیقیادت ملی ہے۔