جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تین مقامات پر مفت طبی کیمپس کا انعقاد

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی ضلع جنوبی کی کے زیر اہتمام پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے تعاون سے ضلع جنوبی کے 3مقامات پرآنکھوں کے معائنے کے لیے مفت طبی کیمپ لگائے گئے جہاں 1500سے زائد مردو خواتین کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔معائنے کے بعد ڈاکٹروںنے 90 مردو خواتین کو آنکھوں کی سرجری کی لیے منتخب کیا گیا ہے جن کا مفت آپریشن گلستان جوہر میں پیما کے آئی اسپتال میں مفت کیا جائے گا ۔

اتوار کے روز جماعت اسلامی ضلع جنوبی لیاری کلاکوٹ ،بہار کالونی اورگارڈن میں آنکھوں کے معائنے اور گردو غبار کے باعث شہر میں آنکھوں کے امراض کے مفت علاج کے لیے طبی کیمپ لگائے گئے ۔جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشید نے مختلف میڈیکل کیمپس کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

ماہرین امراض چشم نے شہریوں کوخبردار کیا ہے کہ شہر میں دھند اور گردو غبار کے باعث آنکھوں کے امراض بڑھ رہے ہیں ، اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ باہر نکلتے وقت اپنا منہ ڈھانپ کر رکھیں اور موٹر سائیکل سوار عینک کا استعمال کریں۔

شہری آنکھوں کو بار بار پانی سے صاف کریں ، اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشیدنے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے نتیجے میں عوام کی کمر توڑ دی ہے اور کمر توڑ مہنگائی کے باعث لوگ علاج معالجے اور تعلیم سے بھی محروم ہو گئے ہیں ۔ ایسے میں جماعت اسلامی لوگوں کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر صحت اور تعلیم کو عام کرے گی اور ملک سے مہنگائی ، بے روزگاری اور دہشت گردی اک خاتمہ کر دے گی ۔

متعلقہ عنوان :