سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات منہدم وسربمہرکردیں

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل نورمحمدلغاری کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں شادی لان سمیت غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم وسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے لیاقت آباد ٹائون کے علاقے ناظم آباد میںپلاٹ نمبر 12/29بلاک 3.Gپر چوتھی منزل کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر31/1بلاک 1پر عقبی جانب گرائونڈ تا چوتھی منزل کی آرسی سی تعمیرات ،پلاٹ نمبر4/1-2Dبلاک 2 ،پلاٹ نمبر6/3بلاک 3-Fپر تیسری منزل،پلاٹ نمبر 2/40بلاک 1-Aپر چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں،آرسی سی کالمزاور چھت ،پلاٹ نمبر 2/5بلاک 3.Fپر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروںکومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر 16/4،سی ایریالیاقت آباد پر پانچویں منزل کی آرسی سی چھت بھی کو منہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نارتھ ناظم آباد ٹائون میںمعزز عدالت عالیہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پلاٹ نمبر D-16پر واقع نارتھ میرج گارڈن میں اسٹیج ،باورچی خانہ اور واش روم سمیت دیگر تعمیرات کومنہدم کردیاگیامزید کاروائی میںپلاٹ نمبر 9/7 ،بلاک 5-Dناظم آباد نمبر5 پرتیسری منزل اور نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں پلاٹ نمبر A-326بلاک Nپر دوسری منزل کی آرسی سی چھت کو منہدم کردیاگیا۔

دریں اثناء گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پلاٹ نمبر R-631بلاک 15پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروںاورآرسی سی چھت اور پلاٹ نمبر C-54،بلاک 17پر قائم غیرقانونی شادی لان کی دیواروں کومنہدم کرتے ہوئے احاطے کوسربمہرکردیاجبکہ گلبرگ ٹائون ہی میںتعمیراتی قوانین کے مطابق لازمی کھلی جگہ پر غیرقانونی تعمیرات کے زمرے میں پلاٹ نمبرR-1703،بلاک2، پرگرائونڈتا دوسری منزل کی آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر 1474،بلاک 14پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت کوگیس کٹر کی مدد سے منہدم کردیاگیا۔

مزید براں جمشید ٹائون کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبر 152بلاک 2،پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت اور پلاٹ نمبر19-A ،بلاک 6پر آرسی سی کالمز کومنہدم کردیاجبکہ گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبرB-48،بلاک 13-A،پلاٹ نمبر 9بلاک 3اورپلاٹ نمبر 9/1،بلاک 5مقبول سی ایچ ایس پر غیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔ مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :