متحدہ علماء محاذ پاکستان 12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت عقید ت و احترام سے منائے گی

سندھ اسمبلی میں حالیہ غیر شرعی اشتعال انگیز بل کی منظوری کے خلاف پر امن احتجاجی تحریک کا فیصلہ

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان 12تا 17ربیع الاول ہفتہ وحدت عقید ت و احترام سے منائے گی۔اس فیصلے کا اعلان مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں مرکزی صدر مولانا انتظار الحق تھانوی کی زیر صدارت استقبال ربیع الاول سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے کیا ۔علماء نے کہا کہ پاکستان اندرونی وبیرونی سازشوں اور دہشت گردی کا شکار ہے ۔

ایسے حالات میں فرقہ واریت دہشت گردی کے خلاف امن و وحدت کی فضا ء قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ رحمت اللعلمین ﷺ کے مبارک مہینے کو امن و وحدت اخوت و محبت کے طور پر منایا جائے تاکہ بھارتی ،اسرائیلی و امریکی استعماری سازشیں ناکام ہو سکیں ۔سیمینار میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکورٹی کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی میں حالیہ غیر شرعی اشتعال انگیز بل کی منظوری کے خلاف پر امن احتجاجی تحریک کا فیصلہ کیا گیا۔

مذہبی و سیاسی اوردینی اداروں کے سربراہوں سے نو رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ۔شام میں معصوم بے گناہ بچوں ،عورتوں سمیت ناگہانی قتل انسانی کی روک تھام اور مستقل قیام امن کے لیے مسلم حکمرانوں اور اقوام متحدہ سے پردرد اپیل کی گئی ۔سیمینار میںعلامہ عبدالخالق فریدی،علامہ مرزا یوسف حسین،مولانامحمدامین انصاری،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،مفتی محمد بخاری ، ،علامہ علی کرار نقوی ، علامہ سید سجاد شبیر رضوی ،مولانا منظر الحق تھانوی ،علامہ عبداللہ جونا گڑھی سلفی ،علامہ مرتضی خان رحمانی ، علامہ روشن دین الرشیدی ،مولانا یعقوب علی شاہ،مطلوب اعوان، قاری انوار حمیدی ،لئیق احمد ،مفتی وجیہہ الدین ،علامہ شاہدین اشرفی و دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :