عالمی یوم معذور پر الخدمت سندھ کے تحت خصوصی تقریب کا انعقاد ، 27معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم

معذور افراد کو با اختیار بنانے کیلئے اقدامات اہم ضرورت ہے الخدمت کی وہیل چیئر ز تقسیم احسن قدم ہے، ڈپٹی کمشنر کیپٹن رائوبلال

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن منایا گیا ۔ الخدمت فائونڈیشن سندھ کے تحت معذروں کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔الخدمت میڈیکل سینٹر مکلی میں منعقدہ تقریب سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن رائوبلال شاہد ، الخدمت شعبہ کمیونٹی سروسز کے ڈائیریکٹرعبد الرحمان ُفدا ،ڈی ایچ او عبدالفتاح مہر، سوشل ویلفیئر آفیسر خدا بخش بہرانی ، ڈائیریکٹر اسپیشل ایجوکیشن امان اللہ جکھرو ، امیر جماعت اسلامی عطاالرحمان نے خصوصی شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس دن کا مقصد معذور وں کے مسائل اور معذور افراد کے بنیادی حقوق کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہے، جو معذور افراد کو سماج کے دھارے سے جوڑنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

سماج میں معذور افراد اکثر امتیازی سلوک کے شکار ہوجاتے ہیں اور ان کی حالت عام انسانوں جیسی نہیں ہوتی ہے اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ معاشرہ معذور افراد کو سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی ہر پہلو سے حالات سے جوڑنے کے لیے مناسب اقدام کرے۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے مینیجر کمیونٹی سروسز سید مقبول عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کو با اختیار بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ، وہیل چیئر کی تقسیم پہلا قدم ہے، ایک خودانحصار زندگی کی خاطر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے معذور افراد میں اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے، انھوں نے مزید کہا کہ معذور افراد کو حقوق انسانی اور مسرت کے یکساں لمحات کی فراہمی کے لیے اقدام کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ معذور افراد معاشرے میں اپنی حصہ داری کو بخوبی ادار کر سکے۔ہر شخص بے روزگاری،بیماری،معذوری،بیوگی، بڑھاپا یا قابو سے باہر کے حالات اور زندگی کی دیگر بحرانی حالات میں تحفظ کا حق رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :