محکمہ خصوصی تعلیم کی جانب سے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) محکمہ خصوصی تعلیم سندھ نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے پریس کلب کراچی سے آرٹس کونسل تک آگاہی واک کا اہتمام کیا جس میں این جی اوز ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکہنے والے افراد، خصوصی بچوں اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔محکمہ خصوصی تعلیم کے تحت اس منعقدہ واک کا مقصد لوگوں میں خصوصی افراد کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا کہ خصوصی افراد بھی معاشرے کے مفید اور کارآمد شہری بن سکتے ہیں اگر ان پر بھرپور توجہ دی جائے۔

واک کے موقع پر بچوں نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے۔واک کے موقع پر کراچی ریجن کے ریجنل ڈائریکٹر، مختلف سینٹرز کے پرنسپلز ، ڈائریکٹرز، اور دیگر افسران کے علاوہ مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

واک کے اختتام پر خصوصی بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے، ٹیبلو اور تقاریر بھی کی جس میں انہوں نے اپنے مسائل اور اس کے حل کے لئے کچھ تجاویزات بھی پیش کی۔

اس سے قبل ریجنل ڈائریکٹر کراچی ،عبدالخالق سولنگی نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنا کر ملکی ترقی کے لئے ان کے کردار کو حقیقی حیثیت دی جائے گی۔حکومت سندھ خصوصی بچوں کی ترقی کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے جو ان کی معاشی اور سماجی بحالی میں معاون اور مددگار ثابت ہونگے۔اس فورم کی وسعت سے ہم خصوصی افراد کو اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ خصوصی افراد کے لئے ملازمت کے مخصوص کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :