سندھی ثقافت کی ہزاروں سالوں سے منفرد پہچان آج بھی زندہ و جاوید ہے، غلام مرتضی بلوچ

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ کچی آبادی غلام مرتضی بلوچ نے ثقافتی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں سندھ کے عوام کو سندھی ثقافت کے دن پر دل کی گہراہیوں سے مبارکباد دی اور کہا کے سندھ پاکستان کا سب سے پر امن صوبہ ہے۔سندھ میں رہنے والا ہر شہری سندھی ہے چاہے وہ کسی بھی ذات، مذہب ، قومیت سے تعلق رکھتا ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ثقافتی دن کی مناسبت سے ہونے والی رنگارنگ تقریبات اس بات کا ثبوت ہیں کے سندھ کے عوام امن ، بھائی چارہ اور سلامتی پسند ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ سندھ کی ہزاروں سال سے منفرد پہچان آج بھی زندہ و جاوید ہے۔تعصب انتہاپسندی اور ہشتگردی کے خاتمے کے لیئے ثقافتی سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے۔ اس موقع پر انھوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے عوام سے دعاو ں کی اپیل کی۔