ثقافت کا دن ہم سب کو اخوت و بھائی چارے، بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کا سبق دیتا ہے، ڈاکٹر کھٹو مل جیون

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ ثقافت کا دن ہم سب کو اخوت و بھائی چارے، بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کا سبق دیتا ہے۔ اس دن سندھ کے لوگ اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم سب مل جل کر ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے اپنا کردار بھرپور انداز سے ادا کرینگے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اتوارکو جاری اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بسنے والے مسلم و غیر مسلم عوام اپنے اتحاد اور یکجہتی سے پاکستان بالخصوص صوبے سندھ میں ہر قسم کی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرتے رہئے گے تاکہ دشمن اپنے کسی بھی ناپاک ارادے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے مزید کہا کہ باہمی رابطوں کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :