ہماری حکومت صوبے میں تعلیم اور صحت کے علاوہ صنعت ، سیاحت ، توانائی اور معدنیات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے گی، عنایت الله

جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں اکثریت حاصل کرکے صوبے میں حکومت بنائے گی اور اس سلسلے میں صوبے کے 28محکمو ںکے لئے انقلابی پالیسی وضع کی گئی ہے

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت الله نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ الیکشن میں اکثریت حاصل کرکے صوبے میں حکومت بنائے گی اور اس سلسلے میں صوبے کے 28محکمو ںکے لئے انقلابی پالیسی وضع کی گئی ہے اور اس کے نفاذ کے نتیجے میں صوبے کے ڈھائی کروڑ عوام کو فائدہ پہنچے گا اور ان کی معیار زندگی میں بہتری آئے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل قولنڈے دیر اپر میں ایک بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن) ممتاز رہنمائوں مولانا ذاکر الله ، نورزرین ، محمد ظاہر خان ، محمد بیر خان ، حاجی زمین ، شیر محمد نے سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا ۔ عنایت الله نے کہا کہ ہماری حکومت صوبے میں تعلیم اور صحت کے علاوہ صنعت ، سیاحت ، توانائی اور معدنیات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے گی اور صوبے میں بے روزگار نوجوانوں کے لئے لاکھوں روزگار کے مواقع فراہم کرے گی جس کے نتیجے میں کوئی نوجوان بے روزگار نہیں ہو گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نوجوانوں پر خصوصی توجہ دے گی اور ان کے لئے روزگار کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور بلاسود قرضے فراہم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :