بہاولنگر ،مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے والد 8ماہ کی بیٹی سمیت جاں بحق ،بیوی شدید زخمی

نبیل اپنی بیوی سونیا اور 8 ماہ کی بچی رافعہ کے ساتھ کمرے میں سو رہا تھا ،اچانک بوسیدہ چھت گر گئی

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) بہاولنگر کے محلہ تیلیاں والا میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے والد 8ماہ کی بیٹی سمیت جاں بحق جبکہ بیوی شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ تیلیاں والا کا رہائشی نبیل اپنی بیوی اور 8 ماہ کی بچی رافعہ کے ساتھ کمرے میں سو رہا تھا کہ اچانک چھت بوسیدہ ہونے کے باعث ان پرآن گری جس سے 20 سالہ نبیل اور اسکی 8 ماہ کی بیٹی رافعہ موقع پر ہی دم توڑہ گئے جبکہ اسکی بیوی سونیا شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بہاولنگر میں پہنچایا گیا مگر حالت تشویشناک ہونے کی باعث لاہور ریفر کر دیا گیا ہے ۔متوفی نبیل جوتیوں کی دوکان پر ملازمت کرتا تھا اور اسکی ڈیڑھ سال قبل سونیا سے شادی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :