سینیٹر سراج الحق کی اہل سندھ کو سندھی ثقافتی ڈے پر مبارکباد

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اہل سندھ کو سندھی ثقافتی ڈے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کی سندھ امن ومحبت اور بھائی چارہ کی سرزمین ہے جس نے ہمیشہ وحدانیت اور رنگ ،نسل اور مذہب سے بالاترہوکر انسانیت کی خدمت اور خیر خواہی کا درس دیا ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے سندھ کے ثقافتی دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں مزید کہا کہ اہل سندھ اس دن کو نفرتوں اور جاہلانہ رسومات کے خاتمے، محبتوں کے فروغ اور سندھ کی اسلام دوستی، مہمان نوازی اور ایک دوسرے کی خیرخواہی سمیت اپنی شاندار روایات کو اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنی زبان اور ثقافت سے پیار ومحبت ہوتی ہے جو ان کی شناخت ہوتی ہے۔سندھی زبان سمیت پاکستان کی تمام علاقائی زبانیں ایک گلدستہ کی مانند ہیں۔سندھ میں رہنے والے تمام لوگوں کو یوم یکجہتی سندھ ثقافت ڈے میں شامل کرکے آپس میں اتحاد ویکجہتی اور نفرتوں کا خاتمہ کیا جائے۔پرامن، کرپشن اور نفرتوں سے پاک سندھ ہی خوشحال سندھ کی ضمانت ہے۔

متعلقہ عنوان :