جماعت اسلامی نے ایف سی آرز خاتمہ کیلئے ساٹھ دن کی ڈیڈلائن دیدی،اسلام آباد مارچ کا اعلان
ایف سی آرز کی حمایت کرنے والے مٹھی بھر عناصر قبائلیوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاںدیکھنا چاہتے ہیں،ہم یہ ان کی گردنوں میں ڈال دینگے ،14سوکلومیٹر سرحد کی بغیر تنخواہ حفاظت کرنے والے ایک کروڑ قبائلی ایف سی آرز کی جیل میں قید ہیں‘ سراج الحق کا خطاب
اتوار 4 دسمبر 2016 18:10
(جاری ہے)
ایک طرف ان کو ہر طرح کے بنیادی،انسانی اور آئینی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے تو دوسری جانب پوری دنیا کے میڈیا نے ان کو دہشت گرد،منشیات فروش اور خون خوار کے الزمات دے رکھے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ چالیس ایف سی آرز ہیں۔قبائلی محب وطن اور امن پسند لوگ ہیں ۔انھوں نے قائداعظم سے بغیر تنخواہ کے مغربی سرحد کی حفاظت کا وعدہ کیا تھا اور 70سال سے وہ وعدہ نباہ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ قبائلی عوام کے لیے کوئی یونیورسٹی نہیں۔مریض کو سینکڑوں کلومیٹر دور پشاور کے ہسپتال لایا جاتا ہے،ان کے لیے کوئی عدالت نہیں ان کی آواز سننے اور قانون سازی کے لیے کوئی ادارہ نہیں۔ ان کی صوبائی اسمبلی میں کوئی نمائندگی نہیں ۔قومی اسمبلی میںا ن کے نمائندوںکو قانون سازی کا حق حاصل نہیں۔وہاں بجلی لوڈ شیڈنگ کیا سرے سے بجلی نہیں۔سراج الحق نے کہا کہ قبائلی عوام اپنے اور اپنی نئی نسلوں کے لیے اب آزادی چاہتے ہیں۔تعلیم اورروزگار چاہتے ہیں ۔صحت کی سہولیات چاہتے ہیں۔ایف سی آر میں ان کوکوئی حق نہیں مل رہا۔تمام قبائل اس بات پر متفق ہیں۔ریفرنڈم کی باتیں کرنے والے پولیٹیکل انتطامیہ سے مراعات حاصل کرنے والے مٹھی بھر لوگ ہیں۔ وہ قبائل کے ہاتھوں میں ایف سی آر کی ہتھکڑیاں ڈالے رکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن میں ان کو خبردار کرتا ہوں کہ یہی ہتھکڑیاں ہم ان کی گردنوں میں ڈالیں گے۔انھوں نے کہا ہم حکومت کو سرتاج عزیز کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کے سات روز دیتے ہیں ۔اگران سات دنوںمیں ایف سی آرز کا خاتمہ نہ کیا گیا اور دو ماہ میں عملدرآمد کے حوالے سے نظرا ٓنیو الے اقدامات نہ ہوئے تو تمام قبائیلیوں کو ساتھ لے کر اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔اس موقع پر جرگہ کے ہزاروں شرکا نے کھڑے ہو کر اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اسلام آباد مارچ کے اعلان کی حمایت کااظہار کیا۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے قاضی حسین ا حمد کی قیادت میں قبائل کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی تھی۔مجھے جماعت اسلامی کے قائدین کے ہمراہ لنڈی کوتل میں گرفتار کیا گیا اور ہماری داڑھیاں نوچی گئیں ۔انھوں نے کہا کہ ہنگامی حالات اور ہر مشکل میں جماعت اسلامی نے قبائلی بھائیوں کا ساتھ دیا۔جب وزیرستان سے ان کو بے گھر کیا گیا تو ہمارے لوگوں نے انسان تو کیا تو ان کے مویشیوں کے لیے گھاس اور چھت کا انتظام کیا۔باجوڑ اور مہمند ایجنسی سے بے گھر افراد کو دیر اورچارسدہ میںا پنے گھروں میں بسایا۔قاضی حسین احمد کی ضعیف العمر اہلیہ سینکڑوں کلومیٹر دور لاہور سے قبائل کی بے گھر خواتین کے ساتھ کیمپوںمیں عید گزارنے آئی تھیں۔انھوں نے کہا کہ ایف سی آر زکے خاتمہ کی تحریک ان کے منتخب ارکان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ میں پیش کی ہے۔ سرتاج عزیز کمیشن نے متفقہ طور پر ان کالے قوانین کے خاتمہ کی تجویز پیش کی ہے۔اس رپورٹ پر عملدرآمد میں کوئی تاخیر برداشت نہیںکریں گے۔انھوں نے کہا کہ قبائلی پاکستانیوں کی طرح اس ملک کے شہری ہیں اور قومی وسائل اورخزانوں پر ان کا اتنا ہی حق ہے جتنا کراچی،اسلام آباد اور لاہور کے لوگوں کا ہے اور اس حق کے لیے اب اسلام آباد مارچ ہی ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.